تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 717 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 717

تحریک جدید - ایک الہی تحریک خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء اندر اللہ تعالیٰ کے فضل سے نہ صرف یہ کہ خدمت کی توفیق زیادہ ہے بلکہ امر واقعہ یہ ہے کہ اس تو فیق کے مقابل پر جماعت جس تیزی سے پھیل رہی ہے، وہ بھی تو ایک ایسا میدان ہے، جو قربانیوں میں اضافے کے مزید تقاضے کرتا رہے گا۔خدا کے فضل سے ساری دنیا میں لوگ احمدیت میں داخل ہو رہے ہیں اور ساری دنیا کے ممالک میں جماعت وسعت پذیر ہو رہی ہے۔جماعت میں نئے آنے والوں کی تعداد ہی کو شامل کر دیا جائے تو اگلے سال نمایاں فرق ہونا چاہئے۔اس لئے مجھے تو مزید ترقی کے بہت کھلے میدان نظر آرہے ہیں۔اور میں امید رکھتا ہوں اور خدا کا ہمیشہ یہ سلوک رہا ہے کہ جب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اب حد ہو گئی ، اس سے آگے بظا ہر کوئی قدم بڑھنے کی جگہ نہیں رہی تو اللہ تعالیٰ پھر نیا میدان کھول دیتا ہے، پھر جماعت اور زیادہ آگے قدم بڑھاتی ہے۔اس لئے میں امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ جماعت کو مزید توفیق عطا فرمائے گا اور ہم بفضلہ تعالیٰ تحریک جدید کی قربانیوں کے ہر میدان میں آگے بڑھیں گے۔اس ضمن میں ہمیں بعض باتوں کو ملحوظ رکھنا چاہئے۔دوستوں کو یاد ہوگا کہ تحریک جدید کے آغاز میں ایک 19 نکاتی پروگرام بھی پیش کیا گیا تھا۔اور یہ پروگرام اس غرض سے تھا کہ جماعت رفتہ رفتہ زندگی کی ایسی دلچسپیوں کو کم کرتی چلی جائے، جن میں ان کا روپیہ اسلام کے سوا دوسری جگہ خرچ ہوتا ہے۔اور وہ روپے سمیٹ کر جہاں جہاں سے بھی انسان بچا سکے، ضرور بچائے۔اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کرنا شروع کر دے۔اس سارے پروگرام کا آخری مقصد تو یہی بنتا تھا۔لیکن اس مقصد کے حصول کے دوران جماعت کے اندر جو حیرت انگیز تبدیلی پیدا ہوتی تھی، وہ اپنی ذات میں ایک بہت بڑا پھل تھا۔مثلاً سادہ زندگی کا مطالبہ ایسے زمانہ میں جب کہ دنیا مادہ پرستی میں مبتلا ہو رہی ہو۔اسی طرح لہو و لعب سے پر ہیز جبکہ دنیا میں ایسی چیزیں ایجاد ہو چکی ہوں کہ جنہوں نے قوموں کے کریکٹر تباہ کر دیئے ہیں اور لہو ولعب کی طرف توجہ نے خدا سے غافل کر دیا ہے۔یہ دونوں چیزیں مثال کے طور پر ایسی ہیں، جن کی پابندی سے آپ کے چندوں میں اضافہ ہوگا۔لیکن چندوں کا اضافہ اپنی جگہ ہے اور بالکل الگ مقصد ہے۔یہ دونوں باتیں اپنی ذات میں ایسے عظیم الشان مقاصد ہیں کہ جس قوم کو حاصل ہو جائیں، وہ آزاد قوم کہلا سکتی ہے۔تحریک جدید کو چاہئے کہ وہ اس پہلو کی طرف بھی توجہ کرے۔جہاں مالی قربانی میں اضافہ ہورہا ہے، وہاں وقتا فوقتا تحریک جدید کے 19 نکاتی پروگرام کو مختلف رنگ میں جماعت کے سامنے پیش کرتے رہنا چاہئے۔تا کہ ہمارے قدم متوازن طور پر آگے بڑھیں۔ہمارے کردار میں بھی برکت مل رہی ہو اور ہمارے قربانیوں کے معیار میں بھی برکت مل رہی ہو۔ا 717