تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 715
تحریک جدید - ایک اپنی تحریک۔۔۔جلد شم خطبہ جمعہ فرمودہ 28 اکتوبر 1983ء تھے۔لیکن جیسا کہ میں نے بیان کیا ہے، اللہ تعالیٰ جماعت کو فضلوں کے ایک نئے دور میں داخل کر رہا ہے۔اور ہمارے اوپر نئی ذمہ داریاں ڈالنے والا ہے۔- اصل بات یہ ہے کہ جب زادراہ بڑھایا جائے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ لمبا سفر در پیش ہے۔جب قوتوں میں اضافہ کیا جاتا ہے تو مارچ آرڈر (March Order) سے پہلے ساری تیاریاں مکمل کرلی جاتی ہیں۔پس در حقیقت جو اصل فضل ہیں، وہ تو ابھی سامنے پڑے ہوئے ہیں۔یہ تو فضلوں کے حصول کا ایک ذریعہ ہے، جو مہیا کیا جارہا ہے۔معلوم یہ ہوتا ہے اور جیسا کہ دوسری علامتوں سے بھی بڑا قطعی طور پر ظاہر ہورہا ہے، اللہ تعالی ساری دنیا میں تبلیغ اسلام کے لئے جماعت سے عظیم الشان خدمات لینے والا ہے۔اور ان خدمات کے لئے ہمیں زادراہ مہیا فرما رہا ہے، جماعت کے اخلاص کو بڑھارہا ہے، ایمان کو بڑھا رہا ہے، قربانیوں کی توفیق کو بڑھارہا ہے، وقف کی روح میں نئی جلا پیدا کر رہا ہے اور ہر پہلو سے ہمیں تیار کیا جارہا ہے کہ آگے بڑھو اور ساری دنیا کومحمدمصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے جیت لو۔اس مبارک دور میں ہم داخل ہونے والے ہیں اور ہورہے ہیں۔یہ کوئی ایسی دیوار تو نہیں ہوا کرتی کہ اس کو پھلانگا تو نیا دور شروع ہو گیا۔یہ تو ایک جاری سلسلہ ہے اور نئی صدی کے قرب کے ساتھ اس کا تعلق ہے۔اور جیسا کہ رت خليفة المسيح الثالث نور اللہ مرقدہ بار ہا فرمایا کرتے تھے کہ یہ پہلی صدی تو غلبہ اسلام کی تیاری کی صدی ہے اور اگلی صدی غلبہ اسلام کی صدی ہوگی۔تو جتنا جتنا ہم اس صدی میں داخل ہونے والے ہیں اور اس کے قریب ہوتے چلے جارہے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ تیاری میں جو کمیاں رہ گئی تھیں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے وہ جلدی جلدی پوری کر رہا ہے۔تاکہ ہمیں پھر بعد میں یہ احساس نہ ہو کہ فلاں چیز بھی تیاری والی رہ گئی تھی اور فلاں بھی رہ گئی تھی اور فلاں بھی رہ گئی اور فلاں بھی رہ گئی۔واپس تو ہم مر نہیں سکتے۔انسان جب سفر پر روانہ ہوتا ہے تو بعض دفعہ گھر میں کچھ چیزیں رہ جاتی ہیں اور وہ اپنا رخ گھر کی طرف موڑ بھی لیتا ہے۔کہتا ہے : چلو واپس جا کر وہ بھی لے آؤں۔لیکن غلبہ اسلام کی شاہراہ پر ہمارا ج سفر جاری ہے، اس میں تو ہم واپس نہیں مڑ سکتے۔اس میں تو لازماً ہر قدم آگے بڑھے گا۔اس لئے اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے فضل نے ہماری تیاریاں مکمل کروانی شروع کی ہوئی ہیں۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ جب ہم اگلی صدی میں داخل ہوں گے تو اس قدر تیز رفتاری سے داخل ہوں گے کہ گویا پہلی رفتار سے بعد کی رفتار کو کوئی نسبت نہیں ہوگی۔اور یہ کوئی مبالغہ نہیں ہے۔خدا تعالیٰ جس طرح غیر ممالک میں جماعت پر فضل فرما رہا ہے اور جماعت کی طرف لوگوں کی توجہ پیدا ہورہی ہے اور جس 715