تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 703 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 703

تحریک جدید- ایک الہی تحریک جلد خطاب فرموده 23 اکتوبر 1983 ء احمدی نوجوانو! اٹھو تم سے دنیا کی تقدیر وابستہ ہے خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء بر موقع سالانہ اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ حضور رحمہ اللہ نے تشہد، تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے احسانات پر شکر کا حق ادا کرنا، انسان کے بس کی بات نہیں۔ہاں اللہ کے احسانوں کو یاد کر کے اس کا شکر ادا کرنا، انسان پر فرض ہے۔یہ ہجوم ، جو اجتماع میں شرکت کے لئے بہت بڑی تعداد میں یہاں پہنچا ہے، یہ بھی اللہ تعالیٰ کے احسانوں میں سے ایک عظیم احسان کو آشکار کر رہا ہے۔اس نے دلوں کو اللہ کی طرف اور مائل کر دیا ہے اور ہمارے سینوں کو شکر کے جذبات سے بھر دیا ہے۔حضور نے اپنے دورہ مشرق بعید کے ضمن میں نجی کے ملک کے حالات بیان فرمائے اور ملک کی جغرافیائی اور اقتصادی صورت پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور فرمایا:۔یہ امن پسند، سادہ اور بے تکلف لوگ ہیں۔بہت پیار کرنے والے ہیں۔ان میں آپس میں کوئی منافرتیں نہیں ملتیں ، سوائے جماعت احمدیہ کی مخالفت کے۔اور اس کا ہمیں اس لئے فکر نہیں کہ یہ ہمارا مقدر ہے اور ہماری صداقت کا ثبوت ہے۔اور یہ وہ چیز ہے، جس پر اہل نجی کا کوئی اختیار نہیں“۔حضور نے اس مخالفت کا تفصیل سے ذکر کیا اور بتایا کہ ” سارے ملک میں بڑے منظم طور پر ہمارے مخالفت کی گئی۔آغاز میں ہی پہلے کوشش کی گئی کہ امام جماعت احمدیہ کو وی آئی پی درجہ نہ ملے۔یہ کوشش ناکام رہی۔ناندی شہر کے میئر کی طرف سے Civic Centre میں استقبالیہ دینے کا پروگرام مخالفین نے منسوخ کرا دیا۔پھر وہاں کے وزیر کی مداخلت ؟ تقریب استقبالیہ منعقد ہوئی۔جب یہ کوشش بھی ناکام رہی تو بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی کہ کوئی اس تقریب میں نہ جائے۔اس کے باوجود ہال بھرا ہوا تھا۔پھر یہ کوشش کی گئی کہ تقریب میں شریک امام جماعت احمدیہ پر سوالات کی بوچھاڑ کر کے ان کا تاثر زائل کیا جائے۔چنانچہ ایک عالم دین پوری تیار کر کے آئے مگر چند منٹ کی گفتگو میں ہی لاجواب ہو کر اٹھ کر چلے گئے۔ان کے ساتھ گنتی کے چند آدمی ہی اٹھ کر گئے ، باقی لوگ اطمینان سے بیٹھے رہے اور کارروائی کامیابی سے جاری رہی۔پھر ایک عیسائی نے سوال کیا اور خود تسلیم کیا کہ اس کی تسلی ہوگئی۔703