تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 702 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 702

خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک سال احمدیت کا پیغام ظاہری اور معنوی حفاظت کے ساتھ آگے سے آگے بڑھاتے چلے جانے کی توفیق عطا فرمائے۔اسی طرح آپ نے خلافت کی حفاظت کا جو وعدہ کیا ہوا ہے، اس میں بھی یہ بات داخل ہے کہ خلافت کے مزاج کو نہ بگڑنے دیں۔خلافت کے مزاج کو بگاڑنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔ہمیشہ اس کے تابع رہیں۔ہر حالت میں امام کے پیچھے چلیں۔امام آپ کی راہنمائی کے لئے بنایا گیا ہے، اس لئے کسی وقت بھی اس سے آگے نہ بڑھیں۔اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق عطا فرمائے اور مجھے بھی توفیق عطا فرمائے کہ میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کروں۔آداب دعا کر لیں۔702 مطبوعه روزنامه الفضل 11 فروری 1984ء)