تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 704 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 704

خطاب فرمودہ 23 اکتوبر 1983ء حضور نے فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک اسی طرح سے غیر مبائعین نے بھی اخلاص کا اظہار کیا۔نجی کے غیر مبائعین ، شریف الطبع اور نیک دل لوگ ہیں، وہ برابر شامل ہوتے رہے۔فرمایا:- اس دورے کا ایک اور اہم فائدہ خود احباب جماعت احمدیہ کو حاصل ہوا۔بہت سے احمدی، جو بے تعلق ہو چکے تھے، وہ پھر سے مخلص اور پر جوش احمدی بن گئے۔اور اہل نجفی نے بے اختیار کہا کہ آپ کے آنے سے ہمارے بچے ہمیں واپس مل گئے۔جماعت کے ایک بہت بڑے معترض احمدی نے بڑی ندامت سے کہا کہ مجھے تو علم ہی نہیں تھا کہ احمدیت یہ چیز ہے۔آج کے بعد آپ میرے بارے میں کوئی شکایت نہ سنیں گے۔ایک احمدی نوجوان نے ، جس کی آنکھوں سے مجلس کی ابتداء میں بے تعلقی اور بیزاری جھلک رہی تھی مجلس کے اختتام پر بڑی محبت بھری نظروں سے دیکھا اور کہا کہ میں آج سے صحیح احمدی ہوا ہوں“۔حضور نے فرمایا:۔یہ محض اللہ کا احسان ہے۔دلوں کا بدلنا صرف اسی کے اختیار میں ہے۔ان سب باتوں کے پیچھے صرف میرے مولا کا ہاتھ کارفرما ہے اور کچھ نہیں۔سووا میں ہال میں جو لیکچر ہوا، اس کو ناکام بنانے کے لیے کوشش ہوئی۔بائیکاٹ کی مہم چلائی گئی کہ لوگ نہ جائیں۔اس کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ آئے۔وہاں بھی علماء کا ایک گروہ تیاری کر کے آیا ہوا تھا۔تقریر شروع ہونے کے دس منٹ بعد ایک مولوی صاحب اٹھے اور دس پندرہ آدمیوں کے ساتھ نکل گئے۔باہر جا کر انہوں نے اپنے ساتھیوں کے استفسار پر بتایا: چلو چلو، کوئی سوال نہیں کرنا ، وہ پسینے چھڑا دے گا۔فرمایا:۔جو پسینے چھڑانے آئے تھے ، ان کے خود پسینے چھوٹ گئے۔ہر تقریب میں اللہ کے فرشتے کام کر رہے تھے۔شریروں کے شرارے ہم نے خودان پر پڑتے دیکھے“۔مطبوعه روزنامه الفضل 25 اکتوبر 1983 ء) نجی میں منعقد کی جانے والی مجلس شوریٰ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کے بے شمار فائدے حاصل ہوئے۔نہ صرف اس ملک کو روحانی طور پر جیتنے کے پروگرام بنائے گئے بلکہ ارد گرد کے جو چار جزیرے ہیں، ان کو روحانی طور پر فتح کرنے کے لئے میں نے کہا کہ مجھے 704