تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 558
خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک اونچی کہنی ہے تو کتنے زور سے کہنی ہے؟ ربنا و لک الحمد کس طرح پڑھنا چاہئے؟ نماز کا تلفظ کیا ہے؟ نماز کا ترجمہ کیا ہے؟ نماز کے مسائل کیا ہیں؟ وضو کیسے کرنا ہے؟ اور چھوٹے موٹے مسائل ہیں، جو انسان کو معلوم ہونے چاہئیں، وہ بیان کیے جائیں۔مثلاً جنازہ وغیرہ کے مسائل کیا ہیں؟ غلط رسمیں کیا چل پڑی ہیں، جن کو آپ نے جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے؟ اس قسم کے بہت سے چھوٹے چھوٹے لیکچر ٹیپ کروا کر آپ کو دیئے جائیں گے۔ہر شخص کے پاس تو کیسٹ ریکارڈ نہیں ہوتا۔لیکن آپ کے لیے وہ جلسوں کے پروگرام ہوں تو گے۔جلسہ نمبر 1، جلسہ نمبر 2 ، جلسہ نمبر 3۔اس طرح دس یا پندرہ یا ہمیں جلسے آپ کو مل جائیں گے۔کسی مبلغ کی ضرورت نہیں رہے گی۔ایک چھوٹا سا کیسٹ ریکارڈ آپ لے لیں اور لوگوں کو اکٹھا کریں کہ آؤ تمہیں جلسہ سناتے ہیں۔اس میں تلاوت قرآن کریم بھی آجائے گی نظم بھی آجائے گی ، آنحضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی سیرت بھی آجائے گی۔پھر جب آپ مضمون بدلنا چاہیں اور اپنے دوستوں کو اپنے بارہ میں متعارف کرنا چاہیں تو آپ کہیں آؤ جی جلسہ ہے، ہمارے متعلق معلوم کریں۔ہم کیا کہتے ہیں؟ اس طرح میرا خیال ہے انشاء اللہ تعالیٰ آپ کو بہت مدد ملے گی۔مبلغ بھی ضرور دیں گے، اس کی تو بہر حال ضرورت ہے۔لیکن یہ ٹپس بھی آپ کو بہت فائدہ دیں گی۔اسی طرح پھر ان ٹیسٹس میں آپ کو یہ بھی بتایا جائے گا، جماعت میں چندہ کیا ہوتا ہے؟ کیوں دیا جاتا ہے؟ کس کام آرہا ہے؟ کتنا دینا چاہیے؟ چندہ کی روح کیا ہے؟ پھر اس موضوع پر گفتگو ہوگی کہ نظام جماعت کیا ہے؟ خلیفة المسیح کون ہوتا ہے؟ اس کو کس طرح منتخب کیا جاتا ہے؟ خدا تعالیٰ کا انتخاب ہے یا بندوں کا چناؤ ہے؟ سلسلہ کا مرکزی نظام کیا ہے؟ انجمنیں کون کون سی ہیں؟ خدام الاحمدیہ کے کیا کام ہیں؟ انصار اللہ کے کیا کام ہیں؟ آپ جتنا غور کرتے چلے جائیں، اتنا ہی آپ کو معلوم ہوگا کہ یہ بہت بڑا مضمون ہے، جو کئی شاخوں میں پھیل جاتا ہے۔باوجود اس کے کہ ٹیپس ایک لحاظ سے مبلغ کی ضرورت کو پورا جاتا نہیں کر سکتیں۔لیکن ایک لحاظ سے مبلغ سے زیادہ کام بھی کر سکتی ہیں۔کیونکہ مبلغین کا دماغ ہر وقت ہر طرف نہیں رہتا۔کچھ دیر کے بعد وہ آہستہ آہستہ ایک رٹ پر چل پڑتے ہیں۔لیکن جب ہر قسم کے مضمون پر ٹیپس TAPS آپ کے پاس ہوں گی، اس میں آپ کو بتایا جائے گا، وقار عمل کس طرح کرنا ہے؟ خدمت خلق کس طرح کرنی ہے؟ بچوں کی تربیت کس طرح کرنی ہے؟ اچھی ماؤں کا کیا فرض ہے؟ عورتوں کی ذمہ داریاں کیا ہیں؟ تو بہت بڑے اور عمدہ مضمون آپ کے ہاتھ آجائیں گے۔اس سے پھر مبلغ کے لئے بھی آسانی پیدا ہو جائے گی اور پریزیڈنٹوں کے لئے بھی۔جب بھی وہ کوئی خرابی یا کمزوری دیکھیں گے، 558