تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 557
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد + خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء طرف موڑ دیا کرتا ہے۔آپ کی زمین مذہبی اور روحانی لحاظ سے مجھے زرخیز نظر آرہی ہے۔جس زمین میں چیزیں جلدی اگنے لگ جائیں، جہاں زیادہ کوشش کیے بغیر جلدی درخت اور بیج اگنے شروع ہو جائیں ، اس کو زرخیز زمین کہتے ہیں۔اور پھر آسمان سے پانی کا بھی انتظام ہو، وہاں تھوڑی محنت کے بھی بہت اچھے نتیجے نکلتے ہیں۔اس لیے میں سمجھتا ہوں، میرا نبی آنا، میرے لیے بہت مفید ثابت ہوا ہے۔کیونکہ یہاں کہ جائزہ نے مجھے تبلیغ اسلام کی مہم کو تیز سے تیز تر کرنے کے لیے کئی نئی باتیں سمجھا ئیں ہیں، جن کے متعلق دور مرکز میں بیٹھ کر مجھے خیال بھی نہیں آسکتا تھا۔پس آپ کو انشاء اللہ تعالیٰ مبلغ بھی دیا جائے گا اور آپ کی تربیت کے لیے بعض اور کوششیں بھی کی جائیں گی تاکہ مرکز سے دوری کا احساس کم ہو اور یہاں بیٹھ کر آپ اچھی تربیت حاصل کر سکیں۔مثلاً ایک تجویز ہے کہ میں آپ کو مختلف موضوعات پر چھوٹے چھوٹے جلسوں کے پروگرام کیسٹ کر کے بھجوا دوں۔ہر کیسٹ کے شروع میں کسی اچھی آواز میں قرآن کریم کی صحیح تلفظ کے ساتھ تلاوت کروائی گئی ہو اور پھر اس کا ترجمہ بھی کیا گیا ہو۔تا کہ آپ لوگ اور آپ کے بچے اور عورتیں سب اللہ تعالیٰ کے پاک کلام کو اچھی آواز میں سنیں اور اس کا ترجمہ بھی سنیں اور خوب یاد کریں۔پھر اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کوئی نظم بھی اچھی آواز میں ہو اور اس کے ساتھ اس کی تشریح کی گئی ہو۔وہ آپ کو سنائی جائے تا کہ آپ لوگ جن کی اردو اچھی نہیں ، ان کو آہستہ آہستہ یاد ہو جائے۔اس کے بعد مختلف مضمونوں پر چھوٹی چھوٹی تقریریں ہوں گی۔مثلاً حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت طیبہ پر کہ حضور ا کرم مقام کیا تھا؟ آپ کے اخلاق کیا تھے؟ آپ کیا پیغام لے کر آئے تھے؟ کیوں دنیا میں آپ کی مخالفت کی گئی ؟ کس طرح خدا نے آپ کو کامیاب فرمایا ؟ اس موضوع پر آپ کو ایک نہیں، دو نہیں، بہت سی چھوٹی چھوٹی تقریروں کی ضرورت ہوگی۔تا کہ آپ کو آہستہ آہستہ اپنے پیارے آقا حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت سن کر ان سے سچی محبت پیدا ہو جائے، ذاتی تعلق پیدا ہو جائے۔صرف نام کی محبت نہ رہے۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کے واقعات بڑے اچھے طریقے سے بیان کیے جائیں۔پھر آگے چل کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا تعارف ، آپ کے خلفاء اور جانثاروں کی باتیں ہوں۔یہ ایک مضمون ہے۔پھر اختلافی مسائل سے متعلق باتیں ہوں۔جماعت احمدیہ کا عقیدہ کیا ہے؟ کیا اختلاف ہے؟ ہمارے پاس دلیل کیا ہے؟ اس موضوع پر تو بہت سی ٹپس TAPS تیار ہیں، وہ تو انشاء اللہ تعالیٰ جلدی بھجوائی جاسکتی ہیں۔پھر یہ بتایا جائے کہ نماز صحیح پڑھنے کا طریقہ کیا ہے؟ آمین کس طرح کہنی ہے؟ اونچی آواز میں یا آہستہ؟ اگر 557