تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 559 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 559

تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم خطاب فرمودہ 21 ستمبر 1983ء دوستوں کو بلا کر متعلقہ ٹیپ سنادیں گے۔اور چونکہ یہ ٹپس مرکزی مبلغین اور علماء کی تیار کردہ ہوں گی، اس لئے بڑا اثر کرنے والی ہوں گی۔ان کے اندر یقینی معلومات ہوں گی۔اس سے آپ کی اردو زبان بھی اچھی ہوگی انشاء اللہ۔اور رفتہ رفتہ ان کوسن کر آپ کے اندر اسلام کی تبلیغ کا جذبہ بھی بڑھے گا۔اور یہ ٹپس آپ کو یہ بھی بتا ئیں گی کہ اسلام کا پیغام کیا ہے؟ اور اسے کس طرح دوسروں تک پہنچانا ہے؟“ اس موقع پر حضور نے محترم چوہدری حمید اللہ صاحب وکیل اعلی تحریک جدید سے دریافت فرمایا کہ وہ کتنی دیر میں یہ ٹپس ان کو بھجوا دیں گے، دو مہینے میں، تین مہینے میں ؟ محترم چوہدری صاحب نے عرض کیا: انشاء اللہ تین، چار مہینے کے اندر اندر مکمل سیٹ بھجوا دیا جائے گا۔) حضور نے فرمایا:۔55 ، چوہدری صاحب تحریک جدید کے وکیل ہیں، میرے ساتھ سفر کر رہے ہیں۔دنیا کے ملک ملک میں تبلیغ اسلام کا کام، جس انجمن کے ماتحت ہو رہا ہے، یہ اس کے افسر اعلیٰ ہیں۔ان سے میں نے یہ کہا ہے۔ان کی ذمہ داری ہے، جو بات میں بیرونی ممالک کے لئے تجویز کروں، اس پر عمل کر کے دکھا ئیں۔چوہدری صاحب فرما رہے ہیں کہ انشاء اللہ تعالیٰ چار ماہ کے اندر اندر آپ کی جماعت تک وہ TAPS ٹپس پہنچ جائیں گی۔ایک مہینے میں پہنچنی شروع ہو جائیں گی اور چار مہینے میں یہ پروگرام مکمل کر لیں گے۔پھر منی کی مرکزی جماعت کا کام ہے کہ وہ یہ دیکھے کہ ہر احمدی تک اس کے ذریعہ آواز پہنچتی ہے یا نہیں؟ اللہ تعالیٰ کے فضل سے آپ کو ایک فوری فائدہ تو یہ پہنچنا شروع ہو جائے گا۔پھر مبلغ بھی انشاء اللہ آئیں گے۔مبلغین میں سے ہم آپ کو ایسے مبلغ بھی دیں گے، جن کو دیکھ کر بھی قوم یہ سمجھے کہ یہ ان میں سے ہیں۔اگر چہ بعض تحقیق کرنے والوں کے نزدیک محین قوم اصل افریقی بلڈ (BLOOD) ہے لیکن بعض کہتے ہیں کہ نہیں ہے، یہ پولی نمیشن بلڈ (POLYNESIAN BLOOD) ہے۔تا ہم محبین کا رنگ افریقین سے ملتا ہے۔اگر چہ افریقین کا رنگ فیمین کے رنگ سے نسبتا زیادہ کالا ہوتا ہے۔لیکن بہر حال رنگت، گھنگریاے بال اور مضبوط جسم اور طرز افریقتوں سے کچھ قریب ہے، البتہ رنگ کا فرق ہے۔فحسین کا رنگ زیادہ اچھا ہے، افریقن کا ذرا زیادہ گہرا ہوتا ہے۔لیکن اگر کوئی ایسا مبلغ ہو، جو افریقن جیسا ہو تو وہ ان کو ایشین کی نسبت زیادہ قریب نظر آئے گا۔اس لئے اگر ہم کوئی افریقن یہاں بھیج سکیں تو ہو سکتا ہے کہ یہ سمجھیں کہ ہمارا بھائی آگیا ہے، جو ہمارے زیادہ قریب ہے اور اس کی بات زیادہ محبت سے سنیں۔پس آپ کی اس ضرورت کو پورا کرنے کے لئے بہر حال توجہ کی جائے گی ، آپ مطمئن رہیں۔مطبوعه روز نامه الفضل یکم فروری 1984ء) 559