تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 450 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 450

پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ اڑیسہ تحریک جدید - ایک الہی تحریک سامنے رکھیں اور زندگی کے مختلف ادوار میں آپ کے کردار اور عمل کا جائزہ لے کر آپ کے طریق اور آپ کے اوصاف اور آپ کے اخلاق کو اپنی زندگیوں میں جاری کرنے کے لئے ہر وقت کوشاں رہیں۔یہ وہ طلح نظر ہے، جو ہر احمدی مسلمان کے ہمیشہ پیش نظر رہنا ضروری ہے۔اور اسی کے حصول کے لئے ہر احمدی مسلمان کو اپنی اپنی استعدادوں کے مطابق سعی کرنی چاہئے۔قرآن کریم میں خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں فرمایا ہے:۔إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ اور یہ حقیقت ہے اور ہم دو اور دو چار کی طرح اس بات کو ثابت کر سکتے ہیں کہ صرف آپ ہی کی ذات بابرکات ہے، جو جامع صفات حسنہ ہے۔اور آپ ہی کا وجود مبارک، جو تمام اخلاق فاضلہ کا کامل ترین نمونہ ہے۔کہیں آپ فصاحت بیانی سے ایک قوم کو حیران کرتے نظر آتے ہیں تو کہیں آپ کی خاموشی گویائی کی طرح بولتی دکھائی دیتی ہے۔سخاوت پر آتے ہیں تو سونے کے پہاڑ بھی بخش دیتے ہیں اور فقر اور غنا پر آتے ہیں تو تمام انسانی تاریخ میں آپ سا صاحب فقر نظر نہیں آتا۔ایک وقت آتا ہے کہ تیرو تلوار کے ساتھ میدان جنگ میں بڑھ بڑھ کر شجاعت دکھاتے ہیں تو صبر کے وقت آپ کے صبر کے سامنے صبر ایوبی پیچ نظر آتا ہے۔غرض کوئی ایسا خلق اور کوئی ایسا وصف نہیں ، جس کا اعلیٰ سے اعلیٰ اور کامل سے کامل نمونہ آپ نے نہ دکھایا ہو۔آپ کی مثال تو ایک ایسے شجر سایہ دار کی ہے، جس کے گھنے سایہ میں بیٹھ کر انسان اپنی ہر ضرورت پوری کرلے۔اور جس کا ہر جزو، اس کا پھول، اس کا پھل، اس کی چھال اور اس کے پتے ہر چیز سفید اور سود مند اور راحت رساں اور سرور بخش ہو۔اگر ہم ، جو اپنے آپ کو حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتے ہیں اور آپ سے غلامی کی نسبت پر فخر کرتے ہیں حقیقی معنوں میں آپ کے غلام بننا چاہتے ہیں اور ان برکات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، جو آپ کی ذات بابرکات سے وابستہ ہیں اور اگر ہم وہ حسن اور خوبصورتی اپنے اندر پیدا کرنا چاہتے ہیں، جو آپ کے حسن اور آپ کی خوبصورتی کا پرتو ہو اور اگر ہم اپنے خالق اور مالک کی رضا اور اس کی خوشنودی اور اس کے پیار اور محبت کے خواہاں ہیں تو ہمارے سامنے ایک ہی راستہ ہے اور وہ اطاعت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا راستہ ہے۔پس اس موقع پر کہ جماعت ہائے احمد یہ اڑیسہ کے بھائی اور بہنیں کیرنگ میں جمع ہیں، میں آپ سے یہی کہنا چاہتا ہوں کہ اپنی زندگیوں کے مقصود کو پانے کے لئے اور اپنے رب کے قرب کے حصول کے لئے 450