تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 451 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 451

تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ اڑیہ اور اپنے خالق و مالک کی پیار اور محبت کی نظر کا مورد بننے کے لئے اپنے آقا و مولیٰ سید ولد آدم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کا مطالعہ کریں اور کوشش کریں کہ آپ کی ہر حرکت اور ہر سکون اپنے آقا و مولی صلی اللہ علیہ وسلم کے تتبع میں ہو۔اور زندگی کے مختلف ادوار اور مختلف حالات میں آپ کا طرز عمل اور کردار حتی الوسع او حتی المقدور اپنے آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے طرز عمل اور کردار کی پیروی میں ہو۔جب ہم ایک پختہ عزم اور پکے ارادے کے ساتھ اس کے لئے جد جہد کریں گے اور آپ کے اخلاق کریمانہ کی روشنی میں اپنے اخلاق سنوارنے کی کوشش کریں گے تو یقیناً خدا تعالیٰ ہماری طرف رحمت کے ساتھ رجوع کرے گا اور ہمارے دلوں کو قوت اور ہمارے قدموں کو ثبات بخشے گا اور ہمیں اپنے آقاصلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلنے اور آپ کی بتائی ہوئی راہ پر گامزن ہونے کی ہمت اور حوصلہ عطا کرے گا۔اور تب ہی اپنے خالق و مالک کی نگاہ میں اپنی زندگی کے مقصد کو پورا کرنے والے قرار پائیں گے اور تب ہی ہم آسمان پر حقیقی مسلمان لکھے جائیں گے۔اور اس دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی سچی خوشحالی اور دائمی فلاح کے حقدار ٹھہریں گے۔خدا تعالیٰ آپ کے ساتھ ہو اور اپنی رحمت کا سایہ آپ پر رکھے۔خدا تعالیٰ میرے ان الفاظ میں برکت بخشے اور خدا کرے کہ یہ الفاظ آپ کے دلوں پر اثر کرنے والے اور آپ کی زندگیوں میں ایک پاک تبدیلی پیدا کرنے کا موجب ہوں۔والسلام خاکسار مرزا طاہر احمد خليفة المسيح الرابع مطبوعہ روزنامه الفضل 10 ستمبر 1983ء بحواله هفته روزه بدر 11 اگست 1983ء) 451