تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 449 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 449

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ اڑیسہ اپنی زندگیوں کے مقصود کو پانے کے لئے سیرت طیبہ کا مطالعہ اور پیروی کریں پیغام بر موقع جلسہ سالانہ جماعت احمد یہ اڑیسہ منعقدہ 21، 22 مئی 1983ء الله الرحمان الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود عزیز بھائیو اور بہنو! خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر السلام عليكم ورحمة الله وبركاته مجھے یہ معلوم کر کے بہت خوشی ہوئی ہے کہ جماعت ہائے احمد یہ اڑیسہ اپنا انیسواں سالانہ جلسہ مورخہ 21، 22 مئی 1983ء کو کیرنگ میں منعقد کر رہی ہے۔خدا تعالی اس جلسہ کو بہت برکت بخشے اور آپ سب کو ، جو اس میں شریک ہورہے ہیں، اپنی رحمتوں سے وافر حصہ عطا فرمائے۔آمین خدا تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کوقرآن کریم میں تمام مومنوں کے لئے اسوہ حسنہ قرار دیا ہے۔اور فرمایا ہے کہ نجات کے طالبوں اور رضائے الہی کے متلاشیوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ آنحضر صلی اللہ علیہ وسلم کے نقش قدم پر چلیں۔اور آپ کی پیروی اور اطاعت کریں اور آپ کی طرز زندگی کے موافق اپنی زندگی بسر کرنے کی کوشش کریں۔کیونکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا طرز زندگی اور آپ کے اخلاق و عادات وہ پیمانہ ہیں، جن کے مطابق آپ کے ہر ماننے والے کے اخلاق کو پر کھا جائے گا اور اس کے عادات و اطوار کو جانچا جائے گا۔اور آپ کی پیروی، آپ کے قدم پر قدم مارنا ہی وہ راستہ ہے، جو انسان کو نجات کا مستحق اور خدا تعالیٰ کی رضا کا حقدار بناتا ہے۔اور یہی وہ راہ ہے، جو انسان کو ظلمت سے نکال کر روشنی میں لاتی ہے اور انسان کے سینہ و دل کو پاک وصاف کر کے خدا تعالیٰ کے نور کو قبول کرنے کے لئے تیار کرتی ہے۔پس ہم ، جو اپنے آپ کو آپ کے ماننے والوں میں شامل کرتے ہیں اور خود کو مسلمان کہتے ہیں اور آپ کی امت میں سے ہونے کے دعویدار ہیں، ہمارا فرض ہے کہ ہم آپ کے اسوہ حسنہ کو ہمیشہ اپنے 449