تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 34 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 34

خطاب فرمودہ 10 ستمبر 1982ء وو تحریک جدید - ایک الہی تحریک جماعت پیدا کرے، جو محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جماعت تھی۔اور از سرنو پاک اسلامی تعلیم کو پاک انسانی اعمال کے سانچے میں ڈھال دے۔میری مراد اس عظیم غلام سے مرزا غلام احمد قادیانی کی ذات ہے۔جن کو اللہ تعالیٰ نے چودھویں صدی کے سر پر مہدی اور مثیل مسیح بنا کر مبعوث فرمایا۔اور جو امت محمدیہ کے لئے حیات نو کا پیغام لایا۔اور کل عالم کو اسلام کے جھنڈے تلے جمع کرنے کے لئے اس نے ایک عظیم مہم کا آغاز فرمایا۔اور اس جماعت کی بنیاد ڈالی، جو اسلام اور بنی نوع انسان کی خدمت کے لئے بنائی گئی۔اور جس کا نام جماعت احمد یہ ہے۔آپ نے اس دور کے انسان کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا:۔وہ سچا اور کامل خدا، جس پر ایمان لانا ، ہر ایک بندہ کا فرض ہے، وہ رب العالمین ہے۔اور اس کی ربوبیت کسی خاص قوم تک محدود نہیں اور نہ کسی خاص زمانہ تک اور نہ کسی خاص ملک تک۔بلکہ وہ سب قوموں کا ربّ ہے اور تمام زمانوں کا رب ہے اور تمام مکانوں کا رب ہے اور تمام ملکوں کا وہی رب ہے۔اور تمام فیوض کا وہی سرچشمہ ہے اور ہر ایک جسمانی اور روحانی طاقت اسی سے ہے اور اسی سے تمام موجودات پرورش پاتی ہیں اور ہر ایک وجود کا وہی سہارا ہے۔خدا کا فیض عام ہے، جو تمام قوموں اور تمام ملکوں اور تمام زمانوں پر محیط ہو رہا ہے۔پیس جب کہ ہمارے خدا کے یہ اخلاق ہیں تو ہمیں مناسب ہے کہ ہم بھی انہیں اخلاق کی پیروی کریں۔پھر فرمایا:۔پیغام صلح صفحہ 4,5 روحانی خزائن جلد 23 صفحہ 442,443) اس کی تو حید زمین پر پھیلانے کے لئے اپنی تمام طاقت سے کوشش کرو۔اور اس کے بندوں پر رحم کرو۔اور ان پر زبان یا ہاتھ یا کسی تدبیر سے ظلم نہ کرو۔اور مخلوق کی بھلائی کے لئے کوشش کرتے رہو۔وو کشتی نوح، روحانی خزائن جلد 19 صفحه (13) اپنی بعثت کا مقصد بیان کرتے ہوئے آپ نے یہ وضاحت کی کہ:۔میں اخلاقی و اعتقادی و ایمانی کمزوریوں اور غلطیوں کی اصلاح کے لئے دنیا میں بھیجا گیا ہوں۔اور میرا قدم حضرت عیسی علیہ السلام کے قدم پر ہے۔انہیں معنوں سے میں مسیح موعود کہلا تا ہوں۔کیونکہ مجھے حکم دیا گیا ہے کہ محض فوق العادت نشانوں اور پاک تعلیم کے ذریعہ سے سچائی کو دنیا میں پھیلاؤں۔میں اس بات کا 34