تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 35
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔۔جلد ششم خطاب فرمودہ 10 ستمبر 1982ء مخالف ہوں کہ دین کے لئے تلوار اٹھائی جائے اور مذہب کے لئے خدا کے بندوں کے خون کئے جائیں۔اور میں مامور ہوں کہ جہاں تک مجھ سے ہو سکے، ان تمام غلطیوں کو مسلمانوں سے دور کر دوں۔اور پاک اخلاق اور بردباری اور علم اور انصاف اور راست بازی کی راہوں کی طرف ان کو بلاؤں۔میں تمام مسلمانوں اور عیسائیوں اور ہندوؤں اور آریوں پر یہ بات ظاہر کرتا ہوں کہ دنیا میں کوئی میرا دشمن نہیں ہے۔میں بنی نوع سے ایسی محبت کرتا ہوں کہ جیسے والدہ مہربان اپنے بچوں سے بلکہ اس سے بڑھ کر۔( اربعین نمبر 1 صفحہ 1,2 روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 343,344) اپنی جماعت کو تا کیدی نصیحت کرتے ہوئے آپ نے ہدایت کی کہ : میں اس وقت اپنی جماعت کو ، جو مجھے مسیح موعود مانتی ہے، خاص طور پر سمجھاتا ہوں کہ وہ ہمیشہ ان ناپاک عادتوں سے پر ہیز کریں۔مجھے خدا نے جو مسیح موعود کر کے بھیجا ہے اور حضرت مسیح ابن مریم کا جامہ مجھے پہنا دیا ہے، اس لئے میں نصیحت کرتا ہوں کہ شرسے پر ہیز کرو اور نوع انسان کے ساتھ حق ہمدردی بجالاؤ۔اپنے دلوں کو بغضوں اور کینوں سے پاک کرو کہ اس عادت سے تم فرشتوں کی طرح ہو جاؤ گے۔کیا ہی گندہ اور ناپاک وہ مذہب ہے، جس میں انسان کی ہمدردی نہیں۔اور کیا ہی ناپاک وہ راہ ہے، جو نفسانی بغض کے کانٹوں سے بھرا ہے۔سو تم جو میرے ساتھ ہو، ایسے مت ہو۔تم سوچو کہ مذہب سے حاصل کیا ہے؟ کیا یہی کہ ہر وقت مردم آزادی تمہارا شیوہ ہو؟ نہیں، بلکہ مذہب اس زندگی کے حاصل کرنے کے لئے ہے، جو خدا میں ہے۔اور وہ زندگی نہ کسی کو حاصل ہوئی اور نہ آئندہ ہوگی بجز اس کے کہ خدائی صفات انسان کے اندر داخل ہو جائیں۔خدا کے لئے سب پر رحم کرو تا آسمان سے تم پر رحم ہو۔آؤ میں تمہیں ایک ایسی راہ سکھاتا ہوں ، جس سے تمہارا نور تمام نوروں پر غالب رہے۔اور وہ یہ ہے کہ تم تمام سفلی کینوں اور حسدوں کو چھوڑ دو اور ہمدرد نوع انسان ہو جاؤ اور خدا میں کھوئے جاؤ اور اس کے ساتھ اعلیٰ درجہ کی صفائی حاصل کرو۔گورنمنٹ انگریزی اور جہاد، روحانی خزائن جلد 17 صفحه (14) 35