تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 396
ارشاد فرموده 02 فروری 1983ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک پس جن لوگوں کا اس کتاب میں ذکر کیا گیا ہے، وہ آزادلوگ ہیں۔ان میں کچھ پاگل ہیں، کچھ دھر یہ ہیں، جو دنیا کو پاگل بنارہے ہیں۔دنیا ان لوگوں کے دام میں بھی آرہی ہے۔یہاں تک کہ امریکہ جیسے آزاداور تعلیم یافتہ ممالک بھی ان سے محفوظ نہیں۔یہ ان کی دنیا سے مایوسی کی شدت کا اظہار ہے۔وہ Scape یعنی پناہ چاہتے ہیں اور دوڑنا چاہتے ہیں کہ کسی طرف ان کو نجات کا رستہ ملے۔ان کو نہ عیسائیت میں نجات ملی ، نہ مغربی تہذیب میں نجات ملی۔حقیقی نجات کی راہ اسلام دکھاتا ہے۔اس لئے ضرورت ہے کہ ہر احمدی اسلام کا مبلغ ہے۔اسی لئے میں نے پچھلے خطبہ جمعہ میں یہ اعلان کیا تھا کہ اب وہ وقت نہیں رہا کہ دو سویا چارسو مبلغ کی بات ہو۔لکھوکھا مبلغ ہمیں میدان میں جھونکنے پڑیں گے۔تا کہ دنیا کو اسلام میں داخل ہونے کے لئے چھوٹے چھوٹے دروازے مل جائیں۔امریکہ کی جماعت کو بھی چاہیے کہ وہ کثرت کے ساتھ رابطہ پیدا کرے اور لوگوں کو یہ بتائے کہ نجات اور امن کا اصل دروازہ یہ ہے۔اسی وجہ سے ان کتابوں کے خلاصے سنائے جارہے ہیں تاکہ ہمارے یہاں کے لوگوں کو جہاں نئی تحریکوں کا علم ہو کہ وہ کس کس طرح لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں؟ وہاں انہیں اپنی صداقت پر مزید اطمینان حاصل ہو۔اس کتاب کا مصنف ماشاء اللہ بڑا ذہین ہے۔اس نے آخر پر بہت اچھا خلاصہ نکالا ہے۔اس کی دوسری خوبی یہ ہے کہ اس نے کسی مذہب کی طرف اس کے دشمنوں کی بات منسوب نہیں کی۔بلکہ خودان میں ڈوب کر جس طرح وہ اپنے آپ کو پیش کرنا چاہتے تھے، اسی طرح پیش کیا ہے۔ان میں سے بعض مذاہب کا میں نے خود بھی مطالعہ کیا ہے۔عموماً مغربی محققین اپنا ذاتی عناد اور دشمنیاں شامل کر لیا کرتے ہیں اور دوسرے مذاہب کی غلط تصویریں پیش کرتے ہیں۔لیکن یہ مصنف بڑا منصف مزاج لگتا ہے۔اس نے کسی مذہب پر بھی اس کے ماننے والوں کی مرضی کے خلاف بات نہیں ٹھونسی۔قرآن کریم پر اس نے جو تبصرہ کیا ہے، ماشاء اللہ بہت ہی پیارا ہے۔اس سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ایک ذہین آدمی نے دیانتداری سے مطالعہ کیا ہے۔اس لئے بشیر رفیق صاحب کو چاہیے کہ اس کو Appreciation یعنی تعریف کا خط لکھیں۔اور اس کو کہیں کہ تم احمدیت کا سنجیدگی سے مطالعہ کرو ہمیں ایسے ذہین اور دیانتداری سے بات کہنے والے آدمیوں کی ضرورت ہے۔اس کے بعد مشہور جریدہ اکانومسٹ کے نامہ نگار گاڈ فرے جیسن کی کتاب Militant Islam کا خلاصہ پیش ہونے پر حضور رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:۔" کتاب کا خلاصہ آپ نے سن لیا ہے۔اس کتاب سے متعلق دوست کچھ کہنا چاہیں یا پوچھنا چاہیں تو ان کو اجازت ہے۔396