تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 395
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم ارشاد فرمودہ 02 فروری 1983ء ضرورت ہے کہ ہر احمدی اسلام کا مبلغ بنے ارشاد فرمودہ 02 فروری 1983ء احباب جماعت کو عیسائیت کے متعصبانہ اور مخالفانہ رویہ اور سوچ کے متعلق آگاہی کے لئے اور ایسے زہر آلو دلٹر پچر کے جوابات کی تیاری کے سلسلے میں ان کے فرائض کی یاد دہانی کے لئے مجلس عرفان میں مسٹر جیکب نیڈل مین کی تصنیف The New Religion کا خلاصہ پیش ہونے پر حضور نے فرمایا:۔یہ کتاب جس کا خلاصہ پڑھا گیا ہے، اس کے بارے میں کوئی دوست کوئی سوال کرنا چاہیں یا اظہار خیال کرنا چاہیں، دونوں باتوں کی اجازت ہے۔اس پر ایک دوست نے کہا کہ اس کتاب میں ایسی باتوں کا ذکر ہے، جو آج ہم نے پہلی بارسنی ہیں۔جماعت احمد یہ امریکہ میں ایک لمبے عرصہ سے اسلام کی تبلیغ کر رہی ہے لیکن مصنف نے احمدیت کا ذکر نہیں کیا۔اس کی کیا وجہ ہے؟ حضور نے فرمایا:۔یہ جتنی تحریکات ہیں، امریکہ کے لئے یہ تماشے ہیں۔اس کتاب میں دراصل تماشوں کا ذکر ہے، مذہب کا ذکر نہیں ہے۔جماعت احمد یہ تو اللہ تعالیٰ کے فضل سے ایک مذہبی تحریک ہے، تماشا نہیں ہے۔مغربی دنیا پر اس وقت جو مایوسی کا عالم طاری ہے، یہ سارے اس پر شکار کرنے بیٹھے ہوئے ہیں۔جس طرح مردہ جسم کے اوپر جراثیم آجاتے ہیں، گدھیں اور اس قسم کے دوسرے جانور آ جاتے ہیں، اسی طرح ساری دنیا سے امریکہ میں ان تحریکات کی لاش پر جو گد ھیں وغیرہ اکٹھی ہو رہی ہیں، اس کتاب میں ان کا نقشہ کھینچا گیا ہے۔احمدیت تو اللہ کے فضل سے گدھ نہیں ہے۔یہ تو اپنا تازہ شکار کرنے والی چیز ہے۔مصنف اگر ہمیں ان تحریکات میں شمار کرتا ہے تو ہم اس کو احتجاج کا خط لکھتے کہ تم نے یہ کیا حرکت کی ہے؟ اصل بات یہ ہے کہ دنیا کو اس وقت شدید پیاس ہے۔اس کتاب کا خلاصہ اس نقطۂ نظر سے سننے والا تھا۔حق کی تلاش کی اتنی شدید پیاس ہے کہ ہر د ہر یہ یا ہر پاگل اٹھ کر جب ایک دعوی کر بیٹھتا ہے تو دنیا اس کی طرف دوڑنے لگ جاتی ہے۔اور وہ دنیا کے لحاظ سے اپنے مذہب کو آسان کرتا جاتا ہے۔تاکہ لوگوں کے لئے اس کو ماننا مشکل نہ ہو۔احمدیت تو اسلام کے ایک ذرہ سے بھی منحرف نہیں ہو سکتی۔دنیا مانے یا نہ مانے یہ الگ بحث ہے۔395