تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 371 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 371

تحریک جدید - ایک البی تحریک جلد ششم خطاب فرموده 15 جنوری 1983ء کی رہی سہی عزت بھی میرے دل سے مٹ گئی ہے۔تم عربوں کے سردار بن کر ان کی نمائندگی میں آئے ہو اور ایسے بے فکر ہو کہ خانہ کعبہ ، جس کو منہدم کرنے کے لیے میں نکلا ہوں، اس کا ذکر تک تم نے نہیں کیا اور اپنے اونٹوں کا قصہ لے بیٹھے ہو۔حضرت عبد المطلب نے کہا: بھئی آپ نہیں سمجھے، میں اونٹوں کا رب ہوں، میں اپنے اونٹوں کی فکر کرہا ہوں۔خانہ کعبہ کا بھی ایک رب ہے اور وہ اس کی حفاظت کرے گا، مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں۔چنانچہ عبد المطلب یہ پیغام دے کر واپس آگئے۔دوست جانتے ہیں ، ساری دنیا کی تاریخ بتاتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے کس طرح اپنے گھر کی حفاظت فرمائی۔چنانچہ میں نے بھی دوستوں سے کہا کہ میں تو کوئی داروغہ نہیں۔جماعت احمدیہ جس کا میں امام ہوں، ایک چھوٹی سی جماعت ہے، جس کے تھوڑے سے ذرائع ہیں۔ان پیسوں کو ہم کہاں کہاں استعمال کریں گے، جو بڑی قربانیوں سے اکٹھے کئے جاتے ہیں؟ یہ اس لئے تو نہیں کہ ہم اشتہار دینے والی کمپنیوں کی نظر کر دیں۔اس لئے مجھے کامل ایمان ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے انتظام فرمائے گا۔چنانچہ جس شان کے ساتھ خدا تعالیٰ نے یہ انتظام فرمایا، اس پر ہماری روحیں سجدہ ریز رہیں، ہماری آنکھیں سپین کی سرزمین پر آنسو بہاتی رہیں۔یہ ایک ایسی روح پرور کیفیت تھی ، جس کا ذکر انسان کے بس میں نہیں۔خواہ وہ کتنا ہی بلیغ اور فصیح البیان ہی کیوں نہ ہو۔ہم نے وہاں خدا کی قدرت کے جو نظارے دیکھے، جن سے ہمارے دل گداز اور آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے، اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمتوں کا حیرت انگیر طور پر نزول ہوا۔اب یہ خدا تعالیٰ کا فضل اور رحمت ہی تو تھی کہ احمدیوں کا ہر قافلہ جو وہاں اترتا تھا، اہل سپین ان کے بچے ان کو دیکھ کر لا اله الا الله، لا اله الا الله پڑھنے لگ جاتے تھے۔خود ہم جب پید رو آباد میں داخل ہوئے ہیں تو بچوں کی قطاریں لگ گئیں اور انہوں نے لا اله الا الله، لا اله الا الله پڑھنا شروع کر دیا۔جب بھی وہ کسی کو دیکھتے تھے کہ یہ مسجد کی افتتاحی تقریب میں شامل ہونے کے لئے آیا ہے تو زبان تو وہ کسی کی جانتے نہیں تھے تو ان کا سوال یہ ہوتا تھا، لا الہ الا الله ؟ یعنی کیا تم وہ لوگ ہو، جو لا الہ الا اللہ کہتے ہو؟ یہ کیسی حیرت انگیز تبدیلی تھی کیسی پاک تبدیلی تھی۔ان مشرکوں کی زبان پر بھی، جو رومن کیتھولک مشرک تھے، خدا تعالیٰ نے لا الہ الا اللہ جاری کر وا دیا تھا۔جن ہوٹلوں 371