تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 340
ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک ++ یہ جو دوسرا پہلو ہے ، یہ بہت اہم ہے۔زبانوں کے لحاظ سے بھی جائزہ لینے کی ضرورت ہے، اس سکیم میں کہ کن کن ممالک میں کتنی زبانیں زیر استعمال آئیں گی ؟ ان زبانوں کے لئے تیاری کا کیا منصوبہ ہے؟ پہلے تو ابتدائی طور پر ڈھانچہ مکمل ہوگا۔اس وقت جس ملک نے یہ فیصلہ کیا کہ ہم فلاں ملک میں انشاء اللہ تعالیٰ احمدیت کا جھنڈا یعنی اسلام کا جھنڈا گاڑیں گے، ان کا ساتھ یہ بھی فرض ہوگا کہ وہ بتا ئیں کہ اس سلسلہ میں مسائل کیا کیا در پیش ہیں؟ کس طرح سفر کرنے پڑیں گے اور وسائل کتنے مہیا ہیں ؟ کس قسم کا لٹریچر تیار کرنا ہوگا ؟ اور وہ لٹریچر کون تیار کرے گا؟ مرکز کی کتنی ذمہ داری ہے، مقامی جماعت کتنا بوجھ خود اٹھائے گی ترسیل کی ، اس کی سیکیم؟ خصوصیت کے ساتھ ہر تبلیغ میں نوجوان کو پیش نظر رکھیں۔احمدی نوجوان کو بھی اور بیرونی دنیا کے نوجوان کو بھی۔احمدی نوجوانوں کو Involve کرنا ہے۔جتنا بھی نوجوان ہے، سو فیصدی اس سکیم میں Involve کرنا ہے۔اس لئے منصوبہ بندی بناتے وقت احمدی نوجوانوں کا پورا حصہ ہونا چاہیے، منصوبہ بندی کمیشن میں۔ان کو پتہ ہونا چاہئے ، ان کی ذمہ واریاں کیا ہیں ؟ خواہ وہ مزدور نو جوان ہوں یا کالج کے تعلیم یافتہ کسی بھی طبقے کے ہوں۔نوجوانوں کی نمائندگی ضروری ہے۔اور بیرونی دنیا میں جب آپ مخاطب کریں گے، ان ممالک کو تو سب سے پہلے نو جوانوں کو پکڑیں۔یہ تو قابل بحث بات ہی نہیں ہے۔جتنی جلدی نوجوان متاثر ہوتے ہیں اور متاثر کر سکتے ہیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے، دوسرے Age گروپ کے ساتھ اس کی کوئی نسبت ہی نہیں ہے۔یعنی بوڑھوں میں بھی تبلیغ کرنا، ہمارا فرض ہے۔لیکن جب ہمارے پاس وقت تھوڑا ہو اور زمین زیادہ ہو تو لازما پہلے اچھی زمین منتخب کی جاتی ہے۔یہ تو نہیں ہوسکتا کہ زمین بے شمار پڑی ہو۔پہلے کل ٹھیک کرنا ہے، بعد میں نرم زمین کی طرف آتا ہے۔پہلے اچھی زمین پکڑیں اور نرم زمین پکڑیں، بیچ میں بعض دفعہ کلر زمین کے ٹکڑے بھی آجاتے ہیں، ان کی طرف بھی توجہ کرنی پڑتی ہے۔یعنی بوڑھے بھی ہوں گے ، وہ بالکل مستقلی نہیں۔جو خود آتے ہیں، جن کے اندر نرمی ہے طبیعت میں، ان کو چھوڑ نا نہیں ، یہ بھی سکیم کا حصہ ہو گا۔اب ایک اور پہلو ہے، جو بہت وضاحت کے ساتھ سامنے رہنا چاہیے۔فاصلوں کی باتیں ہوئی ہیں کہ کچھ ممالک کتنے فاصلے پر ہیں؟ حالانکہ میرے ذہن میں جو نقشہ ہے، وہ یہ ہے کہ وہ فاصلے ضروری تو نہیں کہ آپ جا کر کم کریں۔وہ آپ کے پاس آکر بھی تو فاصلے کم کر دیتے ہیں۔ہر ترقی یافتہ ملک میں تقریباً ہر ملک کے نمائندے موجود ہیں۔اگر مثلاً انگلستان یہ فیصلہ کرتا ہے کہ ہم نے سین کو مسلمان بنانا ہے تو 340