تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 341 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 341

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک جلد ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء Spainish آبادی انگلستان میں ہی اتنی موجود ہے کہ جماعت کے وسائل سارے بھی divert کئے جائیں تو شاید وہ کم محسوس ہوں۔اسی طرح امریکن ممالک میں Latin امریکن آبادیاں ہیں، جنوبی افریقہ کے بے شمار لوگ ہیں۔یعنی ضروری نہیں کہ وہاں جائیں اور پھر تبلیغ کریں ، وہ جو آگئے ہیں، ان کو کیوں نہیں سنبھالتے ؟ اس لئے اس سے بہت زیادہ وسیع ہو جائے گا ، ہمارا Contact، جو اس رپورٹ سے بظاہر نظر آ رہا ہے۔ہر ملک میں جو باہر سے لوگ آئے ہوئے ہیں، ان کو پکڑا جا سکتا ہے۔اس پہلو سے جو ممالک ہیں، ان کی فہرست بھی چھوٹی نظر آ رہی ہے۔مثلاً مشرق وسطی ہے، اس کو اگر حکمتاً نظر انداز کیا گیا ہے تو میرے خیال میں تو حکمت کا یہ تقاضا ہے ہی نہیں۔جب صلحائے عرب والا الہام پڑھا جا رہا ہے اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ارادے اور کتابیں ببانگ دہل کہہ رہی ہیں کہ تم احمدیت کی خاطر پیدا کئے گئے ہو، یعنی حقیقی اسلام کی خاطر تو اسلام میں لوٹنا پڑے گا تمہیں۔یہ جو زندگی ہے، اسلام میں رہ کر اسلام سے باہر کی زندگی ، یہ کوئی زندگی نہیں ہے۔تو ان کو منصوبے میں شامل کرنا چاہیے۔اور وہاں نہیں ہوسکتی تبلیغ تو باہر وہ نکلتے ہیں، ان کو بہت اچھے مواقع میسر آتے ہیں۔زیادہ نسبتا ان کے دل نرم ہوتے ہیں، بیرونی ماحول میں۔افغانستان ہے، وہاں بھی جماعت تو قائم ہے لیکن کم ہے۔مشرقی یورپ سارا خالی پڑا ہے۔اس کا ذکر سوائے پولینڈ کے نہیں ملا۔جہاں پہلے ہی خدا کے فضل۔جماعت قائم ہو گئی ہے۔بہر حال ابھی زوخ صاحب نے جو اطلاع دی ہے، وہ کہتے ہیں کہ میرے سوا اور بھی بہت سے مسلمان ہیں۔بعض پرانے مسلمان جو عملاً مذ ہب سے کٹ کے الگ ہو چکے تھے ، اب وہ ارد گردا کٹھے ہورہے ہیں اور باقاعدہ جماعت کا جزو بن رہے ہیں اور یہ خالصہ پولش جماعت ہے۔اسی طرح پرانے زمانوں میں ہنگری وغیرہ میں جو تبلیغ ہوئی تھی، اس کے متعلق کہا جاتا ہے کہ بے حد مبالغہ آرائی سے کام لیا گیا ہے۔ہوسکتا ہے، مبالغہ کا بھی ایک حصہ ہو یا یوں کہنا چاہیے کہ خوش فہمی اور نیک تمناؤں کی چھلانگ کچھ آگے نکل گئی ہو، کچھ مبالغہ آرائی ہو۔لیکن یہ امر واقعہ ہے کہ ہنگری کے اس وقت کے احمدی ہوئے ہوئے لوگ باہر کی دنیا میں ٹریس ہوتے رہتے ہیں۔مثلاً ارجنٹینا میں جیسا کہ بیان کیا گیا ہے، وہ ہنگری کے جنگ سے پہلے کے زمانے میں جو مسلمان ہوئے تھے ، خدا کے فضل سے وہ وہاں ملے اور انہوں نے رابطہ کیا اور بتایا کہ ہاں، ہم خدا کے فضل سے احمدی مسلمان ہیں۔تو ٹرکی ہے، وہاں احمدیت خدا کے فضل سے موجود ہے، ٹرکش نمائندوں میں۔روس اتنی بڑی مملکت، اتنے بے شمار اس کے چھوٹے ممالک، اتنا بڑا علاقہ ہے روس کا کہ صرف یورپیئن رشیا کا رقبہ کینیڈا سے کچھ زیادہ بنتا ہے۔یورپین رشیا سے مراد ہے 341