تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 339
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم ارشادات فرمودہ 30 دسمبر 1982ء اٹھانے چاہئیں، ان میں ہم پیچھے رہ گئے ہیں۔تو یہ دراصل تحفیذ کا منصوبہ ہے، کوئی نیا منصوبہ نہیں ہے، جو جماعت کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے۔دوسرے اس مسئلہ پر غور کرتے ہوئے ، مشورے دیتے وقت اس ذہنی نقشے کو ملحوظ رکھیں ، جو اس وقت میرے ذہن میں ہے کہ اس کی بہترین تعمیل کس طرح ہوگی ؟ ممالک کی جو تقسیم کی گئی ہے، اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ بعض جگہ ایسے ممالک کا نام بھی لیا گیا ہے، جہاں خدا کے فضل سے جماعت موجود ہے۔اور اثر یہ پڑ رہا ہے کہ وہاں جماعت نہیں ہے۔تبشیر نے غالباً صرف Technical نکتہ نگاہ سے ان کو شامل کیا ہے۔مثلاً آسٹریا۔آسٹریا میں جب ہم گئے تو جس قصبے میں ہم ٹھہرے، (انگلس یا اجلس ) وہاں سے واپس آنے کے بعد ہمیں سوئٹزر لینڈ میں پتہ لگا کہ وہاں ایک نہایت ہی مخلص مقامی احمدی موجود تھا۔اسی طرح وہاں جیل میں متعد د احمدی ہوئے ، آسٹریا میں۔کیونکہ قید کی حالت میں دوسری دہنی عیاشیوں کا وقت نہیں ہوتا ، کچھ خوف بھی ہوتا ہے، خدا کا۔اس لئے دل نرم ہوتے ہیں۔وہاں تبلیغ کا موقع ملا بعض قیدیوں کو بعض دوسرے قیدیوں کو تبلیغ کرنے کا، جن کا اپنی آزادی کے زمانے میں مشن سے رابطہ تھا۔تو میرے علم میں 30 بیعتیں آسٹریا میں اس قید کے زمانے میں ہو چکی ہیں۔وہ منتشر ہوں گے ، ان کو منظم کر کے ایک جماعت بنانا ہوگا۔لیکن یہ جو تاثر پیدا ہورہا ہے کہ گویا آسٹریا میں جماعت ہی نہیں مقامی ، یہ غلط تاثر ہے۔اس طرح اور بہت سے ممالک جب لٹیں پڑھی جارہی تھیں، میرے ذہن میں آرہا تھا۔مثلاً مڈغاسکر میں تو اب جماعت قائم ہو چکی ہے، باقاعدہ۔وہی اب technicality والی بات ہے۔چونکہ اس وقت ماریشس مشن کے تابع ہے، مڈغاسکر کی جماعت، اس لئے تبشیر نے اس کو مڈغاسکر شمار کرلیا۔یہ غلطیاں چھان بین کے بعد دور ہو جائیں گی۔تو ہو سکتا ہے کہ وہ 116 والی بات بھی درست ہی نکلے بلکہ شاید آگے ہی بڑھ جائے ، یہ تعداد۔کیونکہ یہ رپورٹ سے معلوم ہو رہا ہے کہ بہت ہی زیادہ احتیاط سے کام لیا جارہا ہے۔جہاں تک تقسیم کا تعلق ہے، ممالک کا۔یہ Open Question ہے بالکل۔کھلا سوال ہے۔تبشیر نے ابتدائی غور کر کے ایک مشورہ پیش کیا ہے، اس کی کوئی آخری حیثیت نہیں ہے، اس وقت۔آپ کے سامنے اس لئے رکھا جارہا ہے کہ اس مشورے کو ملحوظ رکھ کے آپ اپنی جماعتوں میں جا کر غور کریں اور پھر پوری بشاشت اور شرح صدر کے ساتھ جو عزم کر سکتے ہوں، وہ عزم ہمیں بھجوائیں۔تا کہ ایک Revised Version ہو، اس سکیم کی۔اور تبشیر پھر اس کو بعد منظوری پھر نا فذ کرنے کی کوشش کرے۔یعنی آپ کو یادہا نیاں کرائے ، ذمہ داریاں وغیرہ اور ضرورتیں پوری کرے۔339