تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 18 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 18

اقتباس از خلاصه تقریر فرموده 11 اگست 1982 شکر تحریک جدید - ایک الہی تحریک مالی امور پر بحث کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بعض لوگ لازمی چندہ جات تو ادا نہیں کرتے مگر دوسری مالی تحریکات میں حصہ لیتے ہیں یا صدقہ کے طور پر بعض رقوم دیتے ہیں۔اس پر حضور نے فرمایا:۔جولوگ لازمی چندہ ادا نہیں کرتے اور دوسرے چندوں میں حصہ لے لیتے ہیں، ان سے کسی قسم کا کوئی دوسرا چندہ نہ لیا جائے۔حتی کہ صدقہ کی رقم بھی نہ لی جائے۔یہ ایک بنیادی اصول ہے، اس کی پابندی ضروری ہے۔دوسری ہدایت حضور نے اس ضمن میں یہ دی کہ مرکز کے منظور شدہ چندوں کے علاوہ کوئی اور چندہ ممبران سے نہ مانگا جائے۔سوائے اس کے کہ اس کی پیشگی منظوری خلیفہ وقت سے حاصل کر لی گئی ہو۔ہمیں تعداد اور رقم کی پرواہ نہیں ہے۔ہم کوالٹی (یعنی کیفیت) کے قائل ہیں۔18 مطبوعه روزنامه الفضل 13 اکتوبر 1982ء)