تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 19 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 19

تحریک جدید - ایک الہی تحریک پیغام بر موقع آل کشمیر احمد یہ مسلم کا نہ ضروری ہے کہ اپنے نفوس میں ایک پاک تبدیلی پیدا کریں پیغام بر موقع آل کشمیر احمد یہ مسلم کانفرنس منعقد ہ 15،14 اگست 1982ء جان سے پیارے بھائیو اور بہنو! بسم الله الرحمان الرحيم السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اگست کے مہینہ میں جماعت احمدیہ کشمیر سری نگر میں آل کشمیر احمد یہ مسلم کانفرنس کے انعقاد کی خبر سے مجھے بہت خوشی ہوئی۔الحمد للہ کہ علاوہ ازیں بھی وادی کے مختلف مقامات پر تبلیغی جلسے منعقد کرنے کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔خدا تعالیٰ جماعت کے اس پروگرام کو ہر طرح کامیاب فرمائے۔کانفرنس اور جلسے بہت بابرکت ثابت ہوں، ان میں شامل ہونے والے ہمارے رب کی رحمتوں اور اس کے فضلوں میں حصہ دار بنیں۔آپ نے خواہش کی ہے کہ میں اس موقع پر کوئی پیغام دوں۔میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ کوئی تبلیغی پروگرام اس وقت تک کامیاب نہیں ہوسکتا، جب تک تبلیغ کرنے والے اور حق کی طرف بلانے والے کا اپنا کردار اخلاق کے اعلیٰ معیار کے مطابق نہ ہو۔پس جب آپ حق کی تبلیغ کا بیڑا اٹھارہے ہیں تو آپ کے لئے ضروری ہے کہ اپنے نفوس میں ایک پاک تبدیلی پیدا کریں۔برے اخلاق اور بری باتوں کو چھوڑ کر اخلاق فاضلہ اور اچھی عادات اپنے اندر پیدا کریں۔یاد رکھیں، میں یہاں بیٹھا براہ راست آپ کی نگرانی نہیں کر سکتا۔لیکن ہمارا خدا ہر آن آپ کے اعمال پر نظر رکھ رہا ہے اور دلوں کے بھید سے بھی واقف ہے۔دو باتیں، جن کی طرف آج میں خصوصی توجہ دلانا چاہتا ہوں، ان میں سے ایک تکبر ہے اور دوسرے باطنی۔یہ دونوں برائیاں ایسی ہیں کہ جن کے متعلق ہمارے آقا حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی تحریروں اور تقریروں میں ہمیں بار بار متنبہ کیا ہے۔چنانچہ تکبر کا ذکرتے ہوئے حضور فرماتے ہیں:۔میں اپنی جماعت کو نصیحت کرتا ہوں کہ تکبر سے بچو۔کیونکہ تکبر ہمارے خداوند ذوالجلال کی آنکھوں میں سخت مکروہ ہے۔مگر تم شاید نہیں سمجھو گے کہ تکبر کیا چیز ہے؟ پس مجھ سے سمجھ لو کہ میں خدا کی روح سے بولتا ہوں۔ہر ایک شخص جو اپنے بھائی کو اس 19