تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 17 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 17

تحریک جدید - ایک الہی تحریک اقتباس از خلاصه تقریر فرمود ه 11 اگست 1982 ء جماعتی نظام کو اسلامی خطوط پر چلانے کے لئے ہر ملک میں مجلس شوری منعقد ہوگی تقریر فرمودہ 11 اگست 1982ء بر موقع مجلس شوری جماعت احمد یہ ڈنمارک حضرت خلیفة المسیح الرابع رحمه الله نے فرمایا:۔" آج ڈنمارک کی پہلی مجلس شوری ہو رہی ہے۔آئندہ ہر سال ہر ملک میں اس کی مجلس شوری منعقد ہوا کرے گی۔تا کہ جماعتی نظام کو اسلامی خطوط پر چلانے میں افراد کی تربیت ہو سکے۔اور ہر ملک میں جماعتی نظام کو اسی طرح چلایا جائے ، جس طرح مرکز میں چلایا جاتا ہے۔مرکز میں مجلس شوری تین دن تک جاری رہتی ہے۔پہلے دن سب کمیٹیوں کا تقرر عمل میں آتا ہے، وہ ایجنڈے کی تجاویز پر غور کر کے اپنی رپورٹ شوری میں پیش کرتی ہیں۔اس رپورٹ کی روشنی میں شوری کے ممبران اپنا اپنا مشورہ پیش کرتے ہیں۔اور مشورہ جو آخری اور معین شکل اختیار کرتا ہے، اسے خلیفہ وقت کے سامنے بغرض منظوری پیش کیا جاتا ہے۔جس پر خلیفہ وقت اپنا فیصلہ صادر کرتا ہے۔جہاں تک سب کمیٹیوں کے تقررکا تعلق ہے، وقت کی کمی کی وجہ سے سردست ہم اس پر عمل نہیں کر سکیں گے۔میں ایجنڈا پڑھ کر سنادوں گا۔اس کے بعد مختلف تجاویز پر علیحدہ علیحد ہ عام بحث ہوگی۔جس ممبر سے مشورہ طلب کیا جائے گا، وہ مخاطب صرف خلیفة المسیح کو کرے گا اور سب ممبران اسے سنیں گئے۔حضور نے اراکین شوری کے مشورے سننے کے بعد فرمایا:۔زیر غور امور کے متعلق بعض مفید تجاویز پیش کی گئی ہیں۔لیکن بالخصوص تبلیغی امور سے متعلق صحیح تجاویز مرتب کرنے سے پہلے یہ ضروری ہے کہ ڈینش سوسائٹی اور اس کے مختلف حصوں اور ان کے باہمی تعلقات کے بارہ میں صحیح معلومات اور اعداد و شمار مرتب کئے جائیں۔اور ان کی روشنی میں تجاویز مرتب ہوں۔اس لئے مناسب یہ ہے کہ سر دست ایک کمیٹی بنادی جائے۔یہ ایک سٹینڈ نگ پلاننگ کمیٹی ہوگی۔یہ کمیٹی ہرسہ زیر غور امور کے متعلق تجاویز مرتب کر کے مجھے بھیجے گی۔اور میری منظوری کے بعد ڈنمارک کی مجلس عاملہ ان تجاویز کوعملی جامہ پہنائے گی اور ان پر عملدرآمد کی وہ زمہ دار ہوگی۔17