تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 190 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 190

ارشادات فرمودہ 23 اکتوبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد ششم بعض جگہ تو ہم نے نظموں کے متعلق لکھ دیا ہے، اس میں یہ حصہ بھی شامل ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اور حضرت مصلح موعودؓ کے کلام سے لئے جانے والا حصہ جو ہے، اس میں جو شخص نظم پڑھے گا۔اس کا ترجمہ عام زبان میں ہو جائے۔اس میں تو ہمیں اردو سکھانے کی ضرورت نہیں۔صرف ترجمہ کافی ہے۔اس کے بعد کوشش یہ کریں گے، اس زبان میں نظم میں ترجمہ ہو جائے گا۔اور وہاں کا کوئی مقامی آدمی اپنے طور پر اس کو گا کر بھی پڑھے۔اردو میں بھی گائی جائے اور اس زبان میں بھی گائی جائے ، جس میں ترجمہ ہوا ہے۔پھر یہ ٹیمیں افریقہ اور انڈونیشیا وغیرہ ممالک میں عام کر دی جائیں۔جگہ جگہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کلام پڑھا جارہا ہو۔انشاء اللہ طبیعتوں پر اس کا بڑا گہرا اثر پڑے گا۔انگریزی میں بھی میں نے دوستوں سے کہا تھا، ترجمے کریں۔وہ کہتے تھے کہ ہمیں Basic ( بنیادی ) تعلیم پر مشتمل ایک ٹیپ مہیا کر دیں، بعد کا کام ہم مکمل کر دیں گے۔پین میں مختلف ممالک کے جو لوگ آئے وئے تھے ، ان سے اس کے متعلق بات ہوئی تھی۔وہ سارے بڑے شوق سے تیار بیٹھے ہیں۔کہتے ہیں: ہمیں آپ ایک Mother Tape بنا دیں، ہم شاعروں کو عام دعوت دیں گے کہ وہ اپنی زبان میں بہترین گیت بنا ئیں۔پھر اچھی آواز میں ان کو پڑھ کر اسی کے ساتھ Dub کر دیں گے“۔حضور نے مکرم حافظ مظفر احمد صاحب سے فرمایا:۔اسی طرح آپ بھی صفات باری تعالیٰ سے متعلق عام نصیحتوں سے متعلق اور مسائل سے متعلق احادیث کا انتخاب کریں۔اس کو بھی اسی طرح ریکارڈ کریں گے۔ہم نے اس میں بنیادی مواد رکھنا ہے۔فی الحال بنیادی تعلیم پر زور دینا ہے۔اگر تفصیل میں جائیں تو پھر بات پھیلتی جائے گی۔پھر فلاں بزرگ بھی شامل ہو جائیں گے اور فلاں بھی داخل ہو جائیں گے۔اس وقت تو میرے ذہن میں صرف بنیادی نقشہ ہے۔یہ تجربہ پہلے کامیاب ہو جائے ، اس کے بعد دنیا میں بے شمار کام ہیں، جو انشاء اللہ آہستہ آہستہ انجام پذیر ہوتے رہیں گے۔محترم حکیم فضل الہی صاحب دار لرحمت غربی نے بدھ مذہب کے بارہ میں ذکر کیا اور بتایا کہ بدھ مت سارے ایشیا میں پھیلا ہوا ہے لیکن ہمارے پاس ایسا لٹریچر نہیں ، جس کے ذریعہ بدھ مذہب کا جواب دے سکیں۔حضرت صاحب نے فرمایا:۔آپ سیلون میں رہے ہیں۔پھر آپ بتائیں نا، آپ وہاں کیا کرتے رہے ہیں؟ آپ نے یہ لٹریچر پیدا کیوں نہیں کیا ؟" 190