تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 189
تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشادات فرمودہ 23 اکتوبر 1982ء ہے۔جس کو اسلام کا کچھ پتہ نہیں، اس کو مخاطب کریں اور Tape تیار کر کے دیں۔جس کے بعد ہم۔سمجھیں کہ اس کو مسلمان کی بنیادی ضروریات حاصل ہوگئی ہیں۔اب وہ کسی مولوی کا محتاج نہیں رہا۔ترقی تو خیر لمبا چوڑا معاملہ ہے۔فقہ کے تو بے شمار مسائل ہیں۔اس میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ تفصیلی مسائل کے لئے آپ فلاں کتاب کی طرف رجوع کریں۔حضور نے پھر محترم مولوی دوست محمد شاہد صاحب سے فرمایا:۔" آپ تاریخ اسلام اور تاریخ احمدیت سے متعلق بنیادی معلومات کی ایک ٹیپ تیار کریں اور اس میں تھوڑا تھوڑ ا مضمون سیرت کا اس رنگ میں آجائے کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان زیادہ قوی ہوتا چلا جائے۔مثلاً اس قسم کے بزرگ تھے، ان کی دعاؤں کے یہ یہ واقعات ہیں۔یہ یہ نشان پورے ہوئے۔دل پر اثر کرنے والی بعض روایات لائیں۔آپ ایک ٹیپ اس کی بنالیں۔45 منٹ والی ٹیپ ٹھیک رہے گی۔45 منٹ ایک طرف اور 45 منٹ ایک طرف۔اس میں کافی مواد آجائے گا۔تلاوت کی ٹیپ مولوی محمد شفیع اشرف صاحب تیار کروائیں۔آپ پہلے آیات منتخب کرلیں۔تلاوت کے انتخاب میں جو باتیں ملحوظ رکھنی ہیں، ان میں سب سے پہلے صفات باری تعالی سے متعلق غیر معمولی شان کی حامل آیات، جو فور اول پر غلبہ پالیتی ہیں، ان کو منتخب کریں۔پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحابہ کرام کے ذکر سے متعلق آیات، اخلاقی تعلیم سے متعلق آیات ، ایمانیات سے متعلق آیات اور اخلاقی تعلیم سے متعلق آیات مثلاً عباد الرحمن کا ذکر ہے ، وہ حصہ لیں۔اخلاقی مسائل سے متعلق۔یعنی مختلف جگہ عیسائیت اور دیگر مذاہب کو جو چیلنج کیا گیا ہے، وہ لیں۔کائنات سے متعلق اور اس کے ساتھ جو ریفرنس اللہ کی طرف پھیرا گیا ہے، وہ لیں۔پھر قدرت کے مناظر اور ان کے متعلق جو آیات ہیں، وہ لیں۔اور بھی خاص خاص آیات آپ کے ذہن میں آئیں تو وہ بھی لے لیں۔45 منٹ یعنی ڈیڑھ گھنٹے کی Tape میں آیات کی جو تلاوت کرنی ہے، وہ غالبا 20 منٹ سے زیادہ کی نہیں ہوگی۔اگر مسلسل تلاوت کرنی ہے تو ہیں منٹ کی تلاوت ہوگی۔کیونکہ اس میں ہم نے اس کو ٹھہر ٹھہر کر بتانا ہے۔پھر اس کا ترجمہ سکھانا ہے۔پھر تلاوت کرنی ہے۔پھر اس کا ترجمہ بتاتا ہے۔اس لئے 25 فیصد تلاوت ہو، باقی اس کے متعلقات ہوں گے۔تجوید کے اصول بھی ساتھ ساتھ بتانے پڑیں گے۔یہ ٹیپ بھی پہلے اردو میں تیار ہو جائے۔اس کا پھر مختلف زبانوں میں ترجمہ ہو جائے گا۔یعنی اصل تلاوت والی ٹیپ تو وہی رہے گی۔باقی مختلف زبانوں میں اس کا ترجمہ ہو جائے گا۔اس غرض کے لئے بہتر ہے کہ اچھی آوازوں والے منتخب ہو جائیں۔قاری صاحب ان کا ٹیسٹ لے کر منتخب کریں۔لیکن پہلے یہ سب مضمون تیار کر لیں۔ترجمہ تو انشاء اللہ کروالیں گے۔189