تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 188
ارشادات فرمودہ 23 اکتوبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک ڈیڑھ لاکھ سرمایہ لگے گا۔یہ کام فوری کروانا ہے۔میں نے کہہ دیا ہے، کئی جگہ تیاری کروائیں گے۔انشاء اللہ تو اس کے بعد جو مضمون نتھر کر سامنے آئیں گے، ان میں Following Literature کی ضرورت ہے۔ہمارے آدمی پھر بطور مترجم تیار ہو جائیں گے تو وہ بھجواتے جائیں گے، انشاء اللہ۔اس کے بعد دوسرے مرحلہ پر پھر ہر زبان میں تربیتی سیٹ تیار کرنے ہیں اور ان میں یہ بات مد نظر رکھنی ہے کہ کم سے کم معیار کا مسلمان کیا ہونا چاہیے؟ نماز پڑھنے کے لئے کچھ قرآنی آیات یاد ہونی چاہئیں۔نماز پڑھانے کے مسائل یاد ہونے چاہئیں۔کیونکہ ہر مسلمان کو نماز پڑھانے کی اہلیت ہونی چاہئے۔نماز جنازہ کے مسائل، تجہیز و تکفین اور تدفین اور اسی طرح طہارت کے مسائل، یہ ساری چیزیں آنی چاہئیں۔یعنی وہ مسائل، جو ہر مسلمان کی کم سے کم ضرورت کو پورا کرنے والے ہیں ، ان کی ایک ٹیپ تیار ہو جانی چاہئے۔اور ساتھ آیات یاد کروادی جائیں۔پھر قرآن کریم کی چیدہ چیدہ اثر کرنے والی آیات، مسائل سے متعلق آیات وہ یاد کرے اور اس کو پڑھا کرے۔اگر قرآن کریم کا ترجمہ اس کی زبان میں نہیں چھپا تو ٹیپ سے یاد کر سکتا ہے۔آیات کا ترجمہ ساتھ ہو، تلفظ درست کروایا جائے۔اس میں پہلے آہستہ آہستہ سیکھے۔پہلے تحت اللفظ مثلاً الحمد للہ رب العالمین۔الحمد کا مطلب یہ ہے، رب کا، العالمین کا یہ ہے۔پھر جب خوب ذہن نشین کر وا دیا جائے تو پھر رہا کے ساتھ ساری تلاوت کرے۔پھر اس کی زبان میں اس کا ترجمہ آئے۔پھر اس طرح باقی حصہ نماز کا۔تو ایسی ٹیپیں بھی آدھ آدھ گھنٹے کی اگر ایک Side سمجھی جائے تو چار، پانچ گھنٹے میں خدا کے فضل سے ہم بہت کچھ سکھا سکتے ہیں۔یہ اسلام کی بنیادی تعلیم ہے، جس پر یہ ٹیمیں مشتمل ہوں گی۔جو مسلمان ہوتا ہے، مشن اس کو یہ تحفہ دے دے گا کہ یہ تمہاری تربیت کا انتظام ہے۔اب تم اس کو یاد کرو۔تو اس قسم کے تربیتی مواد پر مشتمل پانچ ٹیپوں کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ سوروپیہ فی آدمی خرچ آتا ہے۔لیکن اس سے انشاء اللہ اس کو بہت فائدہ پہنچ جائے گا۔حضور نے محترم ملک سیف الرحمن صاحب سے فرمایا:۔نے فرمایا:۔وو یہ دو حصے ہیں، اس میں جو فقہ والا حصہ ہے، اس کی تیاری کا کام آپ شروع کر دیں۔محترم ملک صاحب نے عرض کیا : کچھ مواد تو تیار کیا گیا تھا، وقف جدید کے زیر انتظام۔حضو نہیں، وہ تو بہت لمبا چوڑا ہے۔آپ اس وقت کم سے کم ضرورت کے مسائل پر ٹیپ بھر کر دیں۔کم سے کم ضرورت سے مراد یہ ہے کہ آپ نے کس طرح اس کو پڑھانا ہے، جو ابھی نیا نیا مسلمان ہوا 188