تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 180
اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 22 اکتوبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک ضائع اور خراب کر دی اپنی۔تو وہ یہ تاثر لے لیتے ہیں۔کیوں لیتے ہیں؟ اس لیے لیتے ہیں کہ اس کے مقابل پر ان کی ذات میں کوئی اعلیٰ اقدار نہیں ہوتیں، جن سے وہ راضی ہوں۔خالی برتن لے کے جاتے ہیں، اس لیے وہ اس گندگی سے بھر جاتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ ان سب اقدار کے بدلے تم بہتر اقدار اپنے اندر پیدا کرو اور مغفرت اور رضوان میں سبقت لے جانے کی عادت ڈالو۔جب تمہاری توجہ اپنے رب کی طرف مبذول ہو جائے گی اور اس کی رضا کی طرف مبذول ہو جائے گی تو یہ چیزیں لذت کھو دیں گی۔پھر تم ان کو کھو کھلے برتنوں کی طرح دیکھو گے۔تم نظر تو ڈالو گے ان پر لیکن رحم کی نظر ڈالو گے، رشک اور حسد کی نظر نہیں ڈالو گے۔تم اپنے آپ کو بہتر انسان سمجھو گے۔چنانچہ دونوں نظر سے جائزہ لینے والے وہاں میں نے دیکھے۔بعض عدم تربیت یافتہ نوجوان احمدی بھی ایسے تھے ، جو یورپ سے مغلوب ہو جاتے تھے اور بعض ایسے سنجیدہ قسم کے لوگ تھے، جن کو عبادت کی لذتیں حاصل تھیں، جن کو ذکر الہی کا مزہ حاصل تھا، جو جانتے تھے کہ مذہبی اقدار ہی باقی رہنے والی اقدار ہیں، وہ نہایت حسرت کے ساتھ ان چیزوں کو دیکھتے تھے اور رحم کے ساتھ ان چیزوں کو دیکھتے تھے کہ یہ تو میں ذلیل اور تباہ ہو رہی ہیں۔باوجود اپنی عظمتوں کے ان کو کچھ بھی نہیں مل رہا۔چنانچہ بکثرت مجھے ایسے احمدی خاندان ملے ، جن کو وہاں دنیا کمانے کے بہترین ذرائع میسر ہیں۔لیکن ایسا دل اچاٹ ہو گیا ہے ان چیزوں سے کہ وہ مجھ سے اجازتیں لیتے تھے کہ باوجود اس کے کہ بظاہر پاکستان میں ہمارا کوئی مستقبل نہیں ہے، ہمیں اجازت دیں، ہم اس ملک کو دفع کر کے وہاں واپس پہنچ جائیں۔ایسی مائیں میرے پاس آئیں ، جوزار و قطار رو رہی تھیں۔اس قدر درد تھا ان کے دل میں کہ ہچکیاں بندھ گئیں۔بات نہیں کی جاتی تھی۔ان کا درد مجھے بھی مغلوب کر رہا تھا۔آخر پر جب پوچھا کہ آپ کو کیا غم لگ گیا ہے؟ انہوں نے کہا غم کیا لگ گیا ہے، میرے بچے جو بڑے ہوئے ہیں، ان میں سے بعض مغربی زندگی سے متاثر ہو کر سمجھتے ہیں کہ زندگی کی لذتیں یہی ہیں اور میں جانتی ہوں کہ یہ ان کی تباہی اور ہلاکت ہے۔اس کے سوا اور کچھ نہیں۔کچھ بچے ایسے بھی ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے احساس اور در در رکھتے ہیں۔وہ مجھ پر زور دیتے ہیں کہ اس جگہ کو چھوڑ کر واپس چلے جائیں، ہمیں یہ ملک نہیں چاہئے۔نہ ہمیں یہاں کی مال و دولت چاہئے ، نہ یہاں کی تعلیم چاہئے ، نہ ہمیں یہاں کی بڑائیاں چاہئیں۔پاکستان میں جا کر غریبانہ گزارا کر لیں گے مگر ان چیزوں میں پڑ کر ہم ہلاک نہیں ہونا چاہتے۔180