تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 7
تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد خطاب فرمودہ 23 جولائی 1982ء فیصلہ ہوگا۔یہ دستور ہے، سلسلہ کا تم اس طرح رپورٹ کرو، اس طرح تمہارے حقوق قائم ہوں تم میری معرفت ایک چٹھی لکھو۔ایک براہ راست لکھو، اگر تمہیں خطرہ ہے کہ میں آگے بات نہیں پہنچاؤں گا۔اور پھر یہ یہ کام کرو اور یہ یہ نہ کرو۔مجھ سے لڑنا ہے تو سلیقہ میں تمہیں بتاتا ہوں لڑنے کا۔جب پوری طرح انصاف کے ساتھ آپ ان کے حقوق اور ان پر جو آپ کے حقوق واجب ہیں، یہ بتا دیں گے تو میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اکثر فتنے وہیں ختم ہو جائیں گے۔۔میں نے تبشیر کی فائلوں کا مطالعہ کیا۔حضرت خلیفة المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ کے بہت بڑے احسانات میں سے ایک یہ تھا کہ انہوں نے پہلی ہدایت مجھے یہ دی اور اسی ہدایت کے پیش نظر آج میں نے آپ کو ہدایت دی ہے۔جب تبشیر کا کام چند مہینے کے لئے میرے سپرد فرمایا تو مجھے بلا کر یہ کہا کہ پندرہ دن تم نے سوائے اس کے اور کوئی کام نہیں کرنا کہ ساری فائلیں پڑھ جاؤ۔اور کچھ پوچھنے کی اور کچھ ہاتھ ہلانے کی ضرورت نہیں۔ڈاک روزانہ نکلتی چلی جائے گی، مگر تم نے پہلے فائلیں پڑھنی ہیں۔فائلوں کا ایک بڑا لمبا انبار تھا لیکن خدا نے توفیق دی۔دن رات ایک کر کے میں پندرہ دن میں ان فائلوں میں سے گذر گیا۔اور گذرنے کے بعد مجھے یوں محسوس ہوا کہ جس طرح اندھیروں میں سے روشنی میں آگیا ہوں۔نہ دفتر کی محتاجی رہی، نہ رپورٹوں پر شکوک کا کوئی معاملہ رہا۔نہ یہ پوچھنا پڑتا تھا کہ فلاں اچھا ہے، فلاں برا ہے؟ اور کیا حالت ہے وہاں کی ؟ اور یہ خطرہ کہ دفتر اپنے رحجانات کو اپنے افسر پر ٹھونس دے، اس خطرہ سے میں بالکل بالا ہو گیا۔اور نتیجہ یہ نکلا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میں سمجھتا ہوں کہ جب تک میں رہا ہوں، اللہ تعالیٰ نے صحیح فیصلوں کی توفیق عطا فرمائی۔پس یہ انسان کے لئے لازمی ہوتا ہے کہ وہ حالات سے واقف ہو۔اس کے نتیجہ میں بہتر طریقہ پر انصاف کرنے کی توفیق ملتی ہے۔تو جب آپ بیرون ملک جائیں گے، حالات سے واقف ہوں گے۔اور جو میں نے بنیادی باتیں آپ کے سامنے رکھی ہیں، ان کے نتیجہ میں جماعت سے سلوک کریں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ تربیت کا جہاں تک مسئلہ ہے، ایک بہت بڑا مسئلہ آپ کا حل ہو چکا ہوگا۔اور ایک بہت بڑا قلعہ فتح ہو چکا ہوگا۔دوسرا پہلو ہے، تبلیغ کا۔تبلیغ میں عموماً مبلغین جو غلطیاں کرتے ہیں، وہ بنیادی طور پر اپنے منصب سے ناواقفیت کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہیں۔مبلغ کا منصب سپہ سالار کا ہے۔مبلغ کا منصب سپاہی کا ہے۔کتنا بڑا عالم ہو؟ کتنا زیادہ وقت خرچ کرے؟ دن رات مگن ہو جائے، اگر وہ فوج بنا کر اسے 7