تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 136 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 136

ارشادات از مجلس عرفان منعقدہ 16 اکتوبر 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک پس معاشرہ کے بگڑنے پر جو جائز ہے، وہ نا جائز ہو جاتا ہے۔اور جو نا جائز ہے، وہ جائز قرار پاتا ہے۔دنیا میں ایسے انقلاب بھی ہو جاتے ہیں، کہتے ہیں۔کچھ ان کے آتے ہی ساقی کے ایسے ہوش اڑے شراب سیخ پہ ڈالی کباب شیشے میں تو بعض دفعہ جب اسی طرح انسانوں کے ہوش اڑ جاتے ہیں تو اسی قسم کے الٹ پلٹ مناظر دیکھنے میں آتے ہیں۔ان کے لئے دعا کریں کہ اللہ ان پر رحم کر۔جیسا کہ میں نے کہا ہے ، ہمیں کسی ایسے رد عمل کی ضرورت نہیں ، جو ملک کے حالات کو ، جو پہلے ہی خراب ہورہے ہیں، اور زیادہ خراب کرنے کا موجب بنے۔اگر کوئی ہمارے حقوق غصب کرتا ہے تو کرتا رہے۔ہمارے حقوق اللہ ہمیں عطا کرے گا۔یہاں غصب ہوتے ہیں تو خدا دوسری جگہ عطا فرما دیتا ہے۔اس کے ہاں کمی نہیں ہوگی۔اس لئے صبر اور دعا سے کام لینا چاہئے۔ایک دوست نے اپنی خواب بیان کی ، حضور نے اس کے متعلق فرمایا :۔اللہ تعالیٰ مبارک کرے۔اس میں تبلیغ پھیلنے کی طرف اشارہ ہے۔احمدیت کی مٹھاس، جو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں دکھائی گئی ہے، اس میں انفرادی تبلیغ کی طرف اشارہ ہے کہ لوگ پھیلیں گے اور دوسروں کو احمدیت کے متعلق بتائیں گئے۔136 مطبوعه روزنامه الفضل 14 دسمبر 1982ء)