تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 135 of 1012

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 135

تحریک جدید - ایک الہی تحریک ارشادات از مجلس عرفان منعقدہ 16 اکتوبر 1982ء مسجد بشارت پین کی فلم اور ملکی قوانین ارشادات از مجلس عرفان منعقدہ 16 اکتوبر 1982ء ایک دوست نے عرض کی کہ مسجد بشارت (سپین) کی فلم آگئی ہو تو دکھانے کا انتظام کیا جائے؟ حضور رحمہ اللہ نے فرمایا:۔وہ فلم آگئی ہے، انشاء اللہ دکھانے کا انتظام کیا جائے گا۔اس کی مزید کا پیاں تیار کرائی جائیں گی۔آپ خرید بھی سکتے ہیں۔اس قسم کی دینی فلم دکھانے کے سلسلہ میں گورنمنٹ کی پابندی کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا :- گورنمنٹ کی طرف سے قانو نا کوئی ایسی پابندی نہیں ہے۔لیکن ہر آدمی کو یہ سوچ لینا چاہیے کہ قانون خواہ کچھ بھی ہو، اس پر عمل کرنے والے جب تک دیانتدار نہ ہوں، ہر قسم کے خطرات رہتے ہیں۔اس لئے کسی ملک میں جب تک قانون کی صحیح تنفیذ کی ضمانت نہ ہو، کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ کسی کو کس حد تک قانونی تحفظات حاصل ہیں۔اس موقع پر لاہور کے ایک دوست نے بتایا کہ اس قسم کا واقعہ لاہور میں بھی پیش آچکا ہے۔اس کا ذکر کرتے ہوئے ، حضور نے فرمایا:۔ا بھی ایک دوست نے سوال کیا تھا کہ دینی فلمیں دکھانے کی اجازت ہے کہ نہیں ؟ میں نے کہا تھا، اجازت ہونا اور بات ہے اور اس اجازت کے بعد مختلف جگہ کے حکام کس طرح عملدرآمد کرتے ہیں؟ یہ بالکل اور سوال ہے۔ہم بہت سی جگہوں پر پاکستان میں دینی فلمیں دکھاتے ہیں۔ملک کی بھاری اکثریت شریف لوگوں پر مشتمل ہے۔اکثر میں اللہ تعالیٰ نے انسانیت رکھی ہوئی ہے، وہ کوئی اعتراض نہیں کرتے اور شوق سے حصہ بھی لیتے ہیں۔بعض جگہ مثلاً لا ہور جیسے شہر میں ایسے واقعات بھی ہوئے ہیں کہ وہاں ہمارے مربی کو پکڑا، جبکہ وہ دینی فلمیں دیکھا رہے تھے۔پھر نا جائز طور پر ان کو زود دوکوب بھی کیا اور ساری فلمیں ضبط کر لیں۔جب واپس کیس تو کچھ رکھ لیں اور کچھ واپس کر دیں۔وہ فلمیں وی سی آر کی تھیں، جو بار بار استعمال ہو سکتی ہیں۔اب پتہ نہیں ، وہ ان فلموں کو کس طرح استعمال کرتے ہیں۔وہی دینی مناظر دیکھتے ہیں یا کچھ اور دل پسند چیزیں بھر کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔اللہ بہتر جانتا ہے۔135