تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد ششم۔ 1982 تا 1984) — Page 127
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد ششم خطاب فرمود: 16 اکتوبر 1982ء ہے، اخراجات بہت در پیش آتے ہیں۔اور پھر بعض ملکوں کے حالات ایسے ہیں، جہاں وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے امن کے مفاد کے خلاف ہے کہ بغیر سنسر کے دینی مواد چھپنے دیا جائے۔یہ وقتیں بھی ہیں۔اس لئے ہمیں اس سے بحث نہیں کہ ان کا مفاد کس طرح serve ہو رہا ہے اور ان کے مفاد کی حفاظت کیسے ہو سکتی ہے؟ اور اس غرض سے وہ جو فیصلہ کرتے ہیں، وہ فیصلہ صحیح بھی ہے کہ نہیں؟ اس سے ہمیں کوئی بحث نہیں۔ہمیں تعاون کرنا ہے، جہاں تک ممکن ہے۔اور ہم تعاون کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے۔اس نے جو عارضی مشکلات ہیں، ان کے باوجود یہ کام کروانے ہی کروانے ہیں۔دنیا کی کوئی طاقت اشاعت اسلام کی راہ میں کھڑی نہیں ہو سکتی۔مگر بہر حال وقتی مصالح ہر قوم کے الگ الگ ہوتے ہیں۔وہ ان مصالح کی پیروی کرتے چلے جائیں ، ہم اپنے مصالح کی پیروی کرتے رہیں گے۔ان مشکلات کے مقابل پر یہ راہ جو ہے ، صوتی ذرائع کا استعمال یعنی آواز کے ذرائع کا استعمال ، یہ ایک بہت ہی کارآمد ذریعہ ہے۔اس میں وڈیو ٹیپ ریکارڈنگ شامل ہے اس میں کیسٹ ریکارڈنگ شامل ہے۔چنانچہ کئی طریق پر اس کا استعمال کر کے لجنہ نے پہلے اردو میں ماڈل بنانے ہیں، پھر ان کے تراجم کرنے ہیں، عربی میں ، انگریزی میں، انڈونیشین میں، افریقن زبانوں میں۔اسی طرح جاپانی میں، چینی میں، اٹالین میں اور یورپ کی دوسری زبانوں میں۔ہمیں چھپیں بڑی بڑی زبانیں ، جو دنیا میں بولی جاتی ہیں، ان میں پہلے ہر کیسٹ کے ماڈل تیار ہوں گے۔ترجمہ کروانے کا کام ہم کروائیں گے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔لجنہ جب وہ ٹیپ تیار کر کے ہمیں دے گی تو ہم اس کا ترجمہ کروا کے ان کو شیپ واپس کر دیں گے۔پھر وہ Reproduce کر کے ہر ملک کو نمونے کی ٹیمیں بھجوائیں گی۔ان سے کہیں گے ، اس میں سوال و جواب ہیں، ان مسائل سے متعلق جو عموما پاکستان میں پیش آتے ہیں۔یہ جو ٹیپ ہے، اس میں قرآن کریم کی بعض آیات کی تلاوت صحت کے ساتھ کی گئی ہے۔یعنی خصوصیت کے ساتھ ایسی آیات کی ، جو غیر معمولی طور پر دل پر اثر کرنے والی ہوں، جو اللہ تعالیٰ کی ذات سے تعلق رکھتی ہوں، جو حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے تعارف پر مشتمل ہوں، جن میں صحابہ کا ذکر ہو، جن میں تبلیغی مسائل ہوں، جن میں اختلافی مسائل ہوں، جن میں دنیا کے عام مذاہب کو چیلنج کیا گیا ہو۔ایسی آیات کا انتخاب کر کے نہایت ہی پاکیزہ آواز میں اور اچھے تلفظ کے ساتھ ان کو ریکارڈ کیا جائے۔اس کے بعد ان ساری زبانوں میں ترجمے کئے جائیں اور اس طرح یہ ٹیپ تمام دنیا کی لجنات کو مہیا کی جائے۔میں نے دیکھا ہے، باہر ( ماشاء اللہ ) بعض بہت اچھی تلاوت کرنے والی احمدی خواتین ہیں۔تو پیشتر اس کے کہ یہ فیصلہ کریں کہ کس کی آواز میں ریکارڈنگ کروائی جائے؟ ایک مقابلہ ہو سکتا ہے۔تمام دنیا 127