تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 942 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 942

اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 19 فروری 1982ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم سے ہی کوشش کی اور بہت سی زبانوں میں تراجم ہو چکے ہیں۔اور اللہ تعالیٰ نے فضل کیا کہ جنہوں نے ان کو پڑھا، اثر قبول کیا اور قرآن کریم کی عظمت کو پہچانا۔اور اللہ تعالیٰ کی معرفت کے حصول میں یہ تراجم ممدد معاون ہوئے۔لیکن ابھی کام ختم نہیں ہوا۔کیونکہ بیسیوں زبانیں ایسی ہیں، جن میں ابھی تراجم جماعت احمدیہ کی طرف سے اور تفسیر قرآن کریم کی نہیں ہوئی۔اور ان زبانوں کے بولنے والوں کے ہاتھ میں ابھی تک ہم نے قرآن کریم صحیح معنی اور صحیح تفسیر کے لحاظ سے نہیں دیئے۔میں نے پہلے بھی بتایا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ دنیا میں جو کثرت سے بولی جانے والی زبانیں ہیں، پہلے انہی کو لینا چاہیے۔تاکہ زیادہ ہاتھوں میں کم وقت میں قرآن کریم اپنی پوری عظمت اور شان کے ساتھ ترجمہ اور تفسیر کے ساتھ پہنچ جائے۔میں نے جلسہ سالانہ پر بھی بتایا تھا کہ سپینش زبان میں، جو ساؤتھ امریکہ اور سپین کی زبان ہے، پر چوگیز زبان بھی اس سے ملتی جلتی ہے۔مجھے بتایا گیا ہے کہ جو پرتگالی زبان بولنے والے ہیں، وہ سپینش زبان بھی سمجھ جاتے ہیں۔پھر فرانسیسی ہے۔ایک وقت میں ان کی بڑی کالونیز (Colonies) تھیں۔کالونیز کے متعلق تو میں کچھ نہیں کہوں گا۔میرا یہ مضمون نہیں۔لیکن اس کے نتیجہ میں انگریزی کے بعد سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان، روس اور چین کو علیحدہ کر دیں اگر ، تو فرانسیسی تھی۔تیسری اٹالین زبان کے بعد رشین Russion اور چائنیز Chinese زبان کے ترجمے انشاء اللہ تعالیٰ، اللہ توفیق دے مجھے، جب تک میں زندہ ہوں اور جماعت کو جو قیامت تک زندہ رہنے کی بشارتیں اپنی جھولیوں میں رکھتی ہے کہ وہ ترجمے بھی جلد سے جلد شروع ہو جائیں۔میں آج یہ بتانے لگا ہوں کہ ان تین زبانوں کے ترجموں پر کام شروع ہو چکا ہے۔چند دن ہوئے، مجھے اطلاع ملی ، یورپ کے اس ملک سے جہاں یہ ترجمے کروائے جارہے ہیں۔میں نے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ کسی ایک سورۃ کا ترجمہ نمونہ ہمیں بھجوائیں۔تا کہ ہم تسلی کر لیں کہ آپ اس قابل ہیں یا نہیں کہ ترجمہ صحیح کرسکیں؟ تو انہوں نے سورۃ الدھر کا نمونہ بھجوایا۔ترجمہ کے لحاظ سے یہ سورۃ مشکل ہے۔یورپ میں ہی ان کو دیکھا جا سکتا ہے اور پر کھا جا سکتا ہے اور ان پر تنقید کی جاسکتی ہے۔انشاء اللہ چند دنوں تک یا چند ہفتوں تک ان سے معاہدہ ہو جائے گا۔اور ان کا یہ وعدہ ہے کہ ہم پندرہ مہینے میں تینوں زبانوں کے تراجم اور تفسیر، کوئی چودہ، چودہ سو صفحے کی کتاب ہے، ہمیں دے دیں گے۔اور دعویٰ ہے ان کا (ویسے انسان کمزور ہے، غلطی بھی کرتا ہے۔آپ دعا کریں کہ قرآن کریم کا ترجمہ کرتے ہوئے غلطی نہ کریں کوئی ) کہ اگر کوئی ایک لفظ ایسا آپ نکال سکیں ہمارے ترجمہ میں جو بھی نہ ہوتو ہم بارہ سفر یک (جس کا مطلب ہے کہ کئی ہزار روپیہ) اس ایک لفظ 942