تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 941 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 941

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبہ جمعہ فرمودہ 19 فروری 1982ء وَمَا اَرْسَلْنَكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء: 108) لیکن چونکہ انسانی زندگی سے باہر ہر شے انسان کی خدمت کے لئے مامور ہے، اس لئے زیادہ فائدہ اس رحمت سے نوع انسانی حاصل کرتی ہے۔اور نبی کریم رحمة للعالمین اس لئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے اخلاق کا جو رنگ اپنے پر چڑھایا تو بہت ساری روشنیاں آپ کی ہستی اور وجود سے باہر نکلیں تو رحمة للعالمین اس لئے بنے کہ خدا تعالیٰ نے اعلان کیا تھا کہ رَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْ (الاعراف: 157) میں رحیم ہوں ، رحمان ہوں اور میری رحمت نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے، اس واسطے وہ ایک، جو کامل طور پر میرا عکس بنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، وه رحمة للعالمین بن گیا۔اور اس رحمت کے جلوے انسانی زندگی پر جو ظاہر ہوتے ہیں، ان کا بیان قرآن کریم میں ہے۔ان ساری باتوں پر غور کر کے ہم اس نتیجہ پر پہنچتے ہیں کہ ہر انسان کا یہ حق قائم کیا گیا ہے، اللہ تعالی کی طرف سے کہ اسے قرآن کریم کی تعلیم حاصل ہو۔اور اس تک قرآن کریم کا حسن اور انوار پہنچائے جائیں۔اس لئے قرآن کریم کی اشاعت ضروری ہوگئی۔ہر صدی میں حتی المقدور اپنی طاقت کے مطابق امت مسلمہ کے اولیاء قرآن کریم کے نور اور حسن کو غیر مسلموں میں پھیلانے کی کوشش کرتے رہے۔اور اسی کے نتیجہ میں اور اس پیار اور اس خدمت اور ان اخلاق کے نتیجہ میں لاکھوں کروڑوں کے دل خدا تعالیٰ اور اس کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے چودہ سو سال میں جیتے گئے۔لیکن اسلام کی ترقی اپنے عروج کو ابھی نہیں پہنچی تھی ، ان تمام عظیم کوششوں کے باوجود۔اس لئے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے اپنی بشارتوں میں یہ اطلاع بھی دی تھی کہ اس زمانہ میں ، جس میں مہدی اور سیح " تیرے ایک روحانی فرزند ، تیرے ایک فدائی خادم کی حیثیت سے نازل ہوں گے اور اس زمانہ میں پھر ساری دنیا میں اسلام کامیابی کے ساتھ پھیلے گا۔یہی وہ زمانہ ہے، اس لئے جماعت احمدیہ کا یہ فرض ہے کہ قرآن کریم، صحیح تفسیر اور معنی اور مفہوم کے ساتھ ، ساری دنیا کے انسانوں کے ہاتھ میں پہنچائے۔اور ساری دنیا کے ہاتھ میں قرآن کریم کی تعلیم پہنچانے کے لئے ضروری ہے کہ دنیا کی ہر زبان میں اس کا ترجمہ ہو۔ایسا ترجمہ، جو خدا تعالیٰ کے نزدیک صحیح بھی ہو اور مقبول بھی ہو اور برکتوں والا بھی ہو اور تاثیر رکھنے والا بھی ہو۔اس کے لئے جماعت نے شروع 941