تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 47
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 08 فروری 1974ء یہ گیارہ بار پڑھی جائے۔کیونکہ پہلی جو ہے، اس کی عادت بھی ہے اور میرا اندازہ ہے کہ نو جوانوں نے بھی اپنا لیا ہوگا۔اس میں میرا اندازہ ہے کہ شاید میں لاکھ احمدی شاید نہ پڑھ سکیں ، اس لئے میرا اندازہ ہے کہ کم از کم ( یہ سارے اندازے میرے کم از کم کے ہیں ) دس لاکھ احمدی مرد وزن گیارہ بار ان دو دعاؤں کو پڑھیں۔ایک قرآن کریم کی اور ایک حدیث نبوی کی ہے۔اور اس طرح ہر روپیہ، جو ہم خدا کے حضور پیش کریں گے۔چھیاسٹھ بار ہم خدا سے یہ کہیں گے کہ اے خدا! جو تیرے نام کو مٹانا چاہتی ہیں، ان طاقتوں کے مقابلہ پر تیرے یہ عاجز بندے کھڑے ہوئے ہیں۔اور کمزور ہیں، ہر لحاظ سے۔ہم نے ایک منصوبہ بنایا ہے۔اس منصوبہ کے مطابق تیری محبت کو انسان کے دل میں پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن دشمن انسان کو۔وہ دشمن، جو اے خدا! تیرا بھی دشمن ہے اور انسانیت کا بھی دشمن ہے۔تیرے انسان کو تجھ سے دور لے جانا چاہتا ہے۔اس واسطے ہم تیرے حضور جھکتے ہیں اور بار بار جھلکتے ہیں۔اپنی ایک مادی کوشش کے لئے چھیاسٹھ بار تیرے حضور جھکتے اور تجھ سے یہ طلب کرتے ہیں۔عاجزانہ طور پر تجھ سے مانگتے ہیں، گڑ گڑاتے ہیں، تیرے حضور تڑپتے ہیں، تیرے پاس آ کر کہ تو ہماری اس مادی قربانی کو قبول کر اور اس میں برکت ڈال۔اور ہمارے اس منصوبہ کو جو تیرے انسان کے فائدے اور اپنی روح کے فائدے اور تیری رضا کو حاصل کرنے کے لئے بنایا گیا ہے، اسے تو کامیاب کر دے۔پس ذکر کے اندر یہ چار پہلو ہیں۔سورۃ فاتحہ کا سات بار روزانہ پڑھنا۔(علاوہ اس تعداد کے، جو ہمارا معمول ہے۔ہر ایک کا اپنا معمول ہوتا ہے۔غور وفکر کرنے والے سورۃ فاتحہ کو ویسے بھی بار بار پڑھ رہے ہیں ) اور سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظيم - اللهُمَّ صَلَّ عَلَى مُحَمَّد و ال مُحَمَّد - ینتیس بار روزانہ۔اور اسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّي مِنْ كُلِّ ذَنْبِ وَاتُوبُ إِلَيْهِ تینتیس بار روزانہ پڑھنا۔اور بنا افرغ علينا صبر أوثبت اقدامنا وانصرنا على القوم الكافرين - الكريم إنا جعلكَ فِى نُصُورِهِمْ وَتَفُوذُبِكَ مِنْ شُرُورِ ھم۔اس دعا کا گیارہ بار روزانہ پڑھنا۔یہ ذکر کے ماتحت ایک نفلی عبادت ہے، جو اس منصوبہ میں برکت ڈالنے کی خاطر اس وقت میں جماعت کے سامنے رکھ رہا ہوں۔اس کے علاوہ جیسا کہ میں نے پہلے کہا دو نفل روزانہ اور ہر ماہ میں ایک روزہ اس طریق پر جو ابھی میں نے بتایا اور ان شرائط پر جن کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسلامی ہدایت کے 47