تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 46
خطبه جمعه فرموده 08 فروری 1974ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ب۔دوسری بات، جو میں چاہتا ہوں کہ اتنی تعداد میں احمدی تسبیح وتحمید اور درود پڑھنے والے ہوں اور اگر تمیں لاکھ احمدی تینتیس بار سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظيم - گیا اللهم صل على محمد و آلِ محمد موجودہ جود وروہ کر رہے ہیں، اس کے علاوہ تینتیس بار پڑھیں تو فی روپیہ جو ہم اللہ کے حضور پیش کر رہے ہوں گے تو اس کے مقابلہ میں اس روپیہ میں برکت کی خاطر سات سو ستائیس دفعہ نبی تجمید اور درود پڑھ رہے ہوں گے۔یہ نو کروڑ کے حساب سے ہے ورنہ ساڑھے چار کروڑ روپے اگر ہوں تو یہ چودہ سو سے اوپر فی روپیہ ہو جائے گا۔اصل روپیہ نہیں ، اصل یہ ہے کہ خدا تعالیٰ کی تسبیح وتحمید کرتے ہوئے اورمحمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجتے ہوئے آسمانی برکات کے حصول کی کوشش کی جائے۔تا کہ ہمارا یہ منصوبہ کامیاب ہو۔پس تسبیح و تحمید اور درود جیسا کہ میں نے ابھی خطبہ کے شروع میں پڑھا اور پہلے بھی بڑی تعداد میں یہ پڑھا جاتا رہا ہے۔لیکن اب میں نے بتایا ہے کہ سب کچھ سوچ کر تعداد میں نے تھوڑی رکھی ہے کیونکہ بہت سی دعا ئیں اس کے اندر آ گئیں۔تینتیس بار سُبْحَانَ اللهِ وَبِحَمْدِهِ سُبْحَانَ اللهِ الْعَظِيم - اللهم صَلِّ عَلَى شما مُحَمَّدٍ وَ الِ مُحَمَّدِ - پڑھتا ہے۔ج۔تیسرے نمبر پر استغفار اور تو بہ ہے۔استغْفِرُ الله رَبِي مِنْ كُلِّ ذَنْبٍ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ - تینتیس بار روزانہ اس گنتی سے زائد ، جس کی عادت اور جس کا دستور کسی شخص نے بنایا ہو۔یہ زائد استغفار اور توبہ کرنی ہے۔تا کہ جیسا کہ خطبہ میں، میں نے ایک آیت قرآنی پڑھ کے آپ کو بتایا تھا کہ اس کے نتیجہ میں آسمانوں سے بارش کی طرح خدا تعالیٰ کی رحمتیں نازل ہوتی اور خلوص نیت رکھنے والوں کی زبانوں پر جب استغفار اور توبہ کے کلمات جاری ہوتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس شخص یا اس جماعت کو قوت کے بعد اور قوت دی جاتی ہے اور ایسا ہوتا ہی چلا جاتا ہے۔۔چوتھے یہ کہ ربنا افرغ علينا صبر أو ثبت اقدامنا وانصرنا على القوم الكافرين - اللّهُمَّ إِنَّا نَجْعَلُكَ فِى مُورِهِمْ وَنَعُوذُ بِكَ مِنْ شُرُوْرِهِمْ - 46 45