تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 560
پیغام فرمودہ 03 دسمبر 1978ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم روحانی آنکھ حالات کے افق پر غلبہ اسلام کے آثار کو دیکھ رہی ہے۔لیکن اس کے لیے ہمیں بہر حال قربانیاں دینی ہوں گی۔اپنے اموال اور اوقات کو قربان کرنا ہوگا اور عاجزانہ اور متضرعانہ دعائیں کرنا ہوں گی۔صرف اسی طریق سے دنیا خدائے واحد کو اور اپنے محسن اعظم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو پہچان کر اسلام کے جھنڈے تلے امت واحدہ بن سکتی ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ۔اللہ تعالیٰ ہمیں ان باتوں کو سمجھنے ، یاد رکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔والسلام مرزا ناصر احمد خليفة المسيح الثالث 03/12/78 ( مطبوعه روزنامه الفضل مورخہ 25 جنوری 1979 ء ) 560