تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 559
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام فرمودہ 03 دسمبر 1978ء روزانہ تلاوت با ترجمہ کی جائے اور گھروں میں درس کا سلسلہ جاری کیا جائے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب، وہ روحانی خزائن ہیں، جن میں قیامت تک کی ضرورتوں کی تفصیلی یا اجمالی تفسیر موجود ہے، جن میں ہمیں نور فراست اور ہماری عقلوں کو جلا ملتی ہے۔اس لئے میں کہتا ہوں کہ احباب ان روحانی خزائن کو پڑھتے رہا کریں۔اس طرف دوستوں کی اتنی توجہ نہیں، جتنی ہونی چاہیے۔جس قدر ہم ان کتب کا مطالعہ کریں گے ، اسی قدر ہماری معرفت اور روحانیت ترقی کرے گی۔یہ یادر ہے کہ جب ہم غلبہ اسلام کی بات کرتے ہیں تو اس سے یہ مراد نہیں کہ اس کے لئے ہمیں کسی جنگ و جدل اور توپ و تفنگ کی ضرورت ہے۔قرآن کریم مسلمانوں کے بارے میں فرماتا ہے کہ كُنتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ تَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَتَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ تمہیں خدا نے اس لئے منتخب کیا ہے کہ تم ساری دنیا کی بھلائی اور فائدے کے لئے پیار و محبت سے کوشاں رہو۔اور سب کے لئے اپنے دل میں خیر خواہی کے جذبات رکھو اور انہیں نیک باتوں کی تلقین کرو اور برائیوں سے روکو۔پس جماعت احمدیہ کی جو اس زمانہ میں حقیقی اسلام کا عملی نمونہ پیش کر رہی ہے ، ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ نہ صرف یہ کہ کسی سے دشمنی نہیں رکھتی بلکہ ہر ایک کی ہمدرداور خیر خواہ ہے۔وہ اس یقین پر قائم ہے کہ محبت و پیار سے لوگوں کے دل جیتے جا سکتے ہیں اور جیتے جا رہے ہیں۔پیار و محبت میں وہ طاقت ہے، جو توپ و تفنگ میں ہرگز نہیں۔ہماری جماعت کی ایک اور خصوصیت یہ ہے کہ ہم امن پسند لوگ ہیں۔کبھی قانون شکنی نہیں ہم پند کرتے کسی رنگ میں بھی فساد میں حصہ نہیں لیتے۔اَطِيْعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُوْلَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ پر پوری طرح کار بند رہتے ہیں۔یعنی جہاں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا جوا اپنی گردن پر رکھتے ہیں، وہاں حکومت وقت سے تعاون اور اس کے قوانین کی پابندی بھی ضروری سمجھتے ہیں۔کیونکہ اس کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں رہ سکتا۔پس اے عزیزو! اس امر کو یا درکھو کہ ہمارے خدا کو عاجزانہ راہیں پسند ہیں۔ہمارے دلوں میں کبھی تکبر اور فخر کے جذبات پیدا نہ ہوں۔ہمیں اپنی عملی زندگی میں اسلام کی تعلیم کا نمونہ بنا اور فساد کی راہوں سے بچتے ہوئے، مخلوق خدا کی بھلائی اور بہبود میں دل وجان سے کوشاں رہنا چاہیے۔ہماری 559