تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 561
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1978ء ساری دنیا میں تو حید کے قیام تک ہم اپنی جد و جہد کو جاری رکھیں گے خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1978ء بر موقع جلسہ سالانہ حضور انور نے فرمایا:۔" قرآن کریم نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو استعداد میں انسان کو عطا کی ہیں، ان کی کامل نشو و نما کے لئے جن ذرائع کی ضرورت ہے، انہیں اختیار کیا جانا چاہئے۔چنانچہ جہاں تک جسمانی ضرورت کا تعلق ہے، مرکز سلسلہ میں رہنے والے ان تمام کارکنوں کی ، جو مرکزی اداروں میں کام کرتے ہیں، ہم اپنی محدود طاقت کے مطابق مدد کرتے ہیں۔چنانچہ سال بھر کی گندم کی ضرورت کا اندازہ لگا کر ہم اس ضرورت کا نصف حصہ مفت کارکنوں کو مہیا کرتے ہیں اور بقیہ ضرورت کے لئے انہیں قرض کی سہولت بہم پہنچاتے ہیں۔علاوہ ازیں موسم سرما کی ضروریات کے لئے فی کس 75 روپے کی رقم یکمشت بھی دے دیتے ہیں۔تاہم ہمیں یہ احساس ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اس دور میں یہ مدد بہت ہی ناکافی ہے۔بہر حال ہم اپنی استطاعت کے مطابق نہ صرف سلسلہ کے کارکنوں کی بلکہ مستحقین کی بھی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔مساجد کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔”امسال غانا، انڈونیشیا، مشرقی افریقہ اور نجی میں جونئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں، ان کی تعداد 25 ہے۔ان میں سے 15 مساجد صرف غانا میں نئی تعمیر ہوئی ہیں۔چنانچہ اب صرف غانا میں احمد یہ مساجد کی تعداد دوصد تک پہنچ چکی ہے۔سیرالیون اور سری لنکا میں بھی مساجد تعمیر ہوئی ہیں۔کینیڈا میں ایک وسیع قطعه زمین مسجد کے لئے حاصل کر لیا گیا ہے۔تراجم قرآن پاک کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا:۔افریقہ میں سواحیلی اور یورو باز بانوں میں قرآن پاک کے تراجم شائع ہوئے اور بہت مقبول ہوئے۔انڈونیشین زبان میں بھی قرآن کریم کے چند پاروں کا ترجمہ چھپ چکا ہے۔نائیجیریا میں ہاؤس زبان میں ترجمہ کا کام شروع ہو چکا ہے۔وہاں پر ہر سال قرآن مجید کی جو نمائش منعقد ہوتی ہے، وہ بھی خدا 561