تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 531
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء صدی ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر دس سال کی عمر کا ایک گروہ لیا جائے ، جو دس سال کے بعد بالغوں میں داخل ہوتا ہے تو اس لحاظ سے دس نسلیں آنے والی ہیں۔ان دس نسلوں کو اس قابل بنانا کہ وہ اسلامی تعلیم سے پوری واقفیت رکھتی ہوں، اس پر پوری طرح عمل پیرا ہونے والی ہوں، ان کے دلوں میں خدا تعالیٰ کا پیار ہو، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا عشق ہو، ایک عزم اور جذبہ ہو کہ ہم نے خدا تعالیٰ کی راہ میں قربانیاں دینی ہیں۔اپنے کسی فائدہ کے لئے نہیں بلکہ اسلام کو غالب کرنے کے لئے۔یہ تم ماؤں کا کام ہے، اس کی طرف توجہ دو۔اور صرف اپنے لئے نہیں بلکہ اپنی نسلوں کے لئے بھی دعا کرو کہ خدا تعالیٰ آپ کی نسلوں کو بھی مخلص، ایثار پیشہ اور حمد صلی اللہ علیہ وسلم کا فدائی بنائے۔تا کہ وہ فریضہ جونسلوں پر پھیلا ہوا ہے ، ہماری نسلیں کامیابی کے ساتھ اس فریضہ کو ادا کر سکیں۔اور خدا تعالیٰ کے پیار کو صرف ہم نہیں بلکہ آنے والی نسلیں بھی قیامت تک اس کے پیار کو حاصل کرتی چلی جائیں۔یہ دعائیں کرنا، آپ کے ذمہ ہے۔دوسری بات ہے۔هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ لغو کے معنی ہیں، بے فائدہ، فتیح اور برا قول بھی اور فعل بھی۔دونوں پر عربی زبان لغو کا لفظ استعمال کرتی ہے۔پس نہ قول میں لغو ہونا چاہئے اور نہ عمل میں۔کہتے ہیں کہ عورتوں میں بہت باتیں کرنے کی عادت ہے۔مجھے نہیں معلوم کہ آپ اپنی مجلسوں میں کتنا شور مچاتی ہیں یا با تیں زیادہ کرتی ہیں یا نہیں ؟ بہر حال آپ بد نام ضرور ہیں۔اگر یہ عادت ہے تو اس کو چھوڑیں اور کہیں مارنے ، بدظنیاں کرنے ، افتراء باندھنے ، چغلیاں کھانے اور ادھر کی ادھر لگانے کی بجائے آپ نیکی کی باتیں کریں، لغو باتیں نہ کریں۔اگر تو ہمارے پاس نیکی کی باتیں کہنے کے لئے نہ ہوتیں تو آپ کہہ سکتی تھیں کہ ہم کیا کریں؟ خدا نے ہمیں زبان دی ہے، وہ چلے گی تو سہی۔آپ کو تو خدا تعالیٰ نے اسلامی تعلیم میں قرآن کریم میں اتنی باتیں کرنے کے لئے دے دی ہیں کہ آپ کیا، آپ کی نسلیں بھی وہ باتیں کرتی چلی جائیں تو وہ تعلیم ختم نہیں ہوگی۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ قرآن کریم کے اسرار روحانی نہ ختم ہونے والے ہیں۔وہ قیامت تک ختم نہیں ہو سکتے۔پس وہ نورانی باتیں کریں، بچوں کے سامنے اپنی تاریخ دہرائیں، اپنی ذمہ داریوں کو دہرائیں، دنیا کی حالت کا ذکر کریں، دنیا کے اندر جو تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں، ان سے ان کو آگاہ کریں۔چھوٹے چھوٹے بچوں کو یہ باتیں بتائیں۔مجھے خوشی ہے کہ اگلی نسل کے ایک حصے میں پھر بڑا جوش پیدا ہورہا ہے۔531