تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 530
خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم جائیں۔اور محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے ٹھنڈے سائے تھے آجائیں۔یہ ہے ایک احمدی کے لئے خشوع سے دعا ئیں کرنا۔اور یہ دعائیں غلبہ اسلام کی ہی دعائیں ہوں گی کہ ساری دنیا اسلام کی عظمت کو پہچانے ، خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم کرنے کی راہوں کو پہچانے ، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور جلال کو پہچانے اور اسلام کو قبول کر لے۔اس رنگ میں ہم نے غلبہ اسلام کی دعائیں کرنی ہیں۔ہم ایک چھوٹی سی اور کم مایہ جماعت ہیں۔پیسہ ہمارے پاس کوئی نہیں ، سیاسی اقتدار ہمارے پاس کوئی نہیں۔سیاست، سیاستدانوں کو مبارک ہو، ہمیں اس کے ساتھ کوئی لگاؤ اور کوئی پیار نہیں۔ہمارے دلوں میں تو ایک ہی تڑپ ہے اور وہ ہے، اس اسوہ کا اثر کہ لَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ أَلَّا يَكُونُوا مُؤْمِنِيْنَ (الشعراء:04) خدا نے ہمارے ذمے بہت بڑا کام لگایا ہے۔اگر خدا یہ کہتا کہ اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرنے کے لئے جو کچھ بھی چاہیے، وہ تمہاری ذمہ داری ہے۔لاؤ اور پورا کرو۔تو اس اعلان سے ہی ہماری جانیں فنا ہو جاتیں۔لیکن ہمارا خدا، بڑا پیار کرنے والا خدا ہے، بڑا احسان کرنے والا خدا ہے، اس نے کہا کہ جتنا تم کر سکتے ہو، اتنا تم کرو، اس میں کمی نہ کرو۔لیکن اگر ضرورت ایک کروڑ کی ہے اور تم نے صرف ایک میرے سامنے پیش کیا اور نانوے لاکھ، نانوے ہزار نوسو، ننانوے تمہارے پاس نہیں ہے اور تم پیش نہیں کر سکے تو باقی سب کچھ میں کروں گا اور سارے کا ثواب تمہیں دے دوں گا۔کتنا احسان کرنے والا ہے، ہمارا رب۔پس دعا ئیں کریں کہ اللہ تعالیٰ جو ہمیں یہ کہتا ہے کہ جتنا ہم کر سکتے ہیں، وہ اس کے حضور پیش کر دیں، اس کی وہ ہمیں توفیق عطا کرے۔تا کہ اسلام کے حق میں وہ نتائج جلد نکلیں ، جو اس زمانہ میں اسلام کو غالب کرنے کے خدائی منصوبہ میں نکلتے ہیں۔وہ تو نکلیں گے لیکن ہم یہ نہیں چاہتے کہ تین نسلوں کے بعد نکلیں۔ہمارے دل میں یہ خواہش ہے کہ ہم اپنی زندگیوں میں اسلام کو چاروں طرف پھیلا ہوا دیکھیں۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔لیکن اس زندگی کا کوئی اعتبار نہیں۔اور اصل چیز یہ ہے کہ اسلام غالب آئے۔اصل چیز یہ نہیں کہ آپ یا میں زندہ رہیں۔پس اسلام کے غلبہ کے لئے جو ہماری ذمہ داری ہے، اس کے نبھانے کے لئے آپ دعا کریں۔یہ لیے عرصہ کی ذمہ داری ہے۔صرف آپ کی جو اس وقت یہاں بیٹھی ہیں یا جو آپ کی ہم عمر جماعت احمدیہ کی نسل ہے، اس کی ذمہ داری تو نہیں ہے۔ہم نے اندازہ لگایا ہے کہ اگلی صدی ، غلبہ اسلام کی 530