تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 532 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 532

خطاب فرمودہ 21 اکتوبر 1978ء تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ہماری ذمہ داریاں بڑھ رہی ہیں۔اور جتنا جتنا لوگ اسلام کے قریب آتے جائیں گے، ہماری ذمہ داریاں بڑھتی جائیں گی۔میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ سٹاک ہالم میں ایک صحافیہ آپ کی عورت بہن اسلامی تعلیم سننے کے بعد جب کمرے سے باہر نکلی تو وہ آنسوؤں سے رورہی تھی۔اور جو شکوہ اس نے ہمارے ایک ساتھی سے کیا، وہ یہ تھا کہ تم اتنی تاخیر سے ہمارے علاقوں میں کیوں آئے ہو؟ تمہیں پہلے آنا چاہئے تھا۔اس کا مطلب یہ تھا کہ تم نے خیال تک نہیں کیا کہ کس گند میں ہم روز بروز دھنستے چلے جاتے ہیں؟ اور لغو باتیں کر کے آپ ان لوگوں کی تسلی نہیں کر سکتیں۔اس وقت باوجود ہر قسم کے گند کے اور کمزوریوں کے اور گناہوں کے، ان کے بعض حصے بڑے ترقی یافتہ ہیں۔انہوں نے علوم سیکھے اور گر مارنے کی بجائے وہ علم کی باتیں کرتے ہیں، ان کی اپنی دلچسپیاں ہیں اور آپ کی اپنی دلچسپیاں ہیں۔یہ ٹھیک کہ آج کے زمانے میں وہ بائبل کی بات کم کرتی ہیں اور فلسفے کی بات زیادہ کرتی ہیں، اقتصادیات کی بات زیادہ کرتی ہیں، معاشرے کی بات زیادہ کرتی ہیں، سٹرائیک کی بات زیادہ کرتی ہیں اور اس میں حصہ بھی لیتی ہیں اور تقریریں بھی کرتی ہیں۔لیکن آپ لوگ خدا تعالیٰ کی صفات کا ذکر کریں، آپ لوگ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی حسین زندگی کے تذکرے کریں، آپ لوگ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ، جومحمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک عظیم روحانی فرزند ہیں، انہوں نے اپنے محبوب اور پیارے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے نور میں سے دنیا کے سامنے جو پیش کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دل میں بنی نوع کے لئے جو تڑپ تھی، جو ہمیں آپ کی کتابوں میں نظر آتی ہے اور آپ نے اسلام کو غالب کرنے کے لئے جو منصوبے پیش کئے ، ان کا ذکر کریں۔ہزار ہا باتیں ہیں۔آپ باتیں کریں، میں کب کہتا ہوں کہ باتیں نہ کریں، میں تو کہتا ہوں کہ جتنی چاہیں باتیں کریں، لیکن لغو باتیں نہ کریں۔لغو کی دوسری قسم ہے، عمل کے لحاظ سے لغو اور بے فائدہ۔یہ بڑا عجیب مضمون ہے اور بہت لمبا مضمون ہے، میں مختصر بیان کروں گا۔قرآن کریم سے ہمیں پتہ لگتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت سی استعدادیں اور صلاحیتیں عطا کی ہیں۔ان کے چار موٹے موٹے گروہ ہیں۔لیکن وہ سب ایک دوسرے پر اثر انداز ہونے والے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں۔ہم صرف سمجھانے کے لئے چار مختلف چیزیں بیان کرتے ہیں کہ انسان کی پرسنٹی میں اس کے وجود میں چار بنیادی صلاحیتیں ہیں۔ور نہ اصل میں تو وہ ایک ہی چیز کے مختلف پہلو ہیں۔اور وہ ہیں، اس کی جسمانی صلاحیتیں ، اس کی پہنی صلاحیتیں، 532