تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 507 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 507

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 13 اکتوبر 1978ء جب ہماری اس کا نفرنس کا چرچا ہوا، جو ہم 2,3,4 جون کو کر رہے تھے تو اس سے پہلے چرچ کا یہ اعلان شائع ہو چکا تھا کہ مئی کے شروع میں سائنسدان کفن مسیح کا سائنسی تجزیہ کریں گے اور معلومات حاصل کریں گے، تصویریں لیں گے، اس کی عمر معلوم کریں گے۔ان کو خدا تعالیٰ کے ایک نئے قانون کا پتا لگا ہے، جس سے عمر معلوم ہو جاتی ہے۔اور وہ تجربہ قریباً قریب بتادیتا کہ اس پر ساڑھے انیس سو اور ساڑھے ہیں سوسال کے درمیان زمانہ گزر چکا ہے۔چرچ نے یہ اعلان کر دیا تھا کہ یہ تحقیق ہوگی۔لیکن جس وقت ہماری اس کا نفرنس کا چرچا ہوا تو اعلان ہو گیا کہ وہ غیر معین عرصہ کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔اور تو کیا تیار تھے، سائنسدان تیار تھے۔انہوں نے اس کے لئے انتظام کیا ہوا تھا اور پیسے خرچ کئے ہوئے تھے۔امریکہ کی ائر فورس کے سائنسدان بھی آ رہے تھے۔کیونکہ ائر فورس کے لئے بہت سی نئی ایجادات ہوئی ہیں، جن کو انہوں نے یہاں استعمال کرنا تھا۔غرض چوٹی کے ماہرین سائنسی تحقیق کے لئے آ رہے تھے اور انہوں نے آرام سے کہہ دیا کہ وہ نہیں ہوگی۔ہم نے کہا ایک تو اثر ہوا ان پر۔میں نے یہ بھی سوچا کہ ممکن ہے کہ یہ بھی شرارت ہی کی ہو کہ ہم زور دیں کہ بس ہمارے دلائل کا سارا انحصار ہی کفن مسیح “ پر ہے۔اور وہ تو ان کے ہاتھ میں ہے۔وہ بعد میں کہہ دیں کہ وہ تو ہے ہی Fake اور مصنوعی اور بناوٹی چیز۔کسی نے عیسائیت کے ساتھ دجل کیا ہے۔یہ چادر تو اس وقت کی ہے ہی نہیں۔اور پھر وہ سمجھیں گے کہ ہمارے سارے دلائل ختم ہو جائیں گے۔ہم نے کہا کہ ہم یہ دلیل ہی نہیں لیتے اور تھوڑے دلائل ہیں ! اب میرے آنے سے چند دن پہلے مجھے امریکہ سے ایک اقتباس آیا ہے، جس میں انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اکتوبر میں (جبکہ کانفرنس کو کئی ماہ گزر چکے ہیں ) سائنسی تحقیق ہوگی۔لیکن اس کی شکل یہ ہوگی کہ وہ تجربہ کار بن 14 کا ) جوعمر معلوم کرنے کے لئے کرنا تھا، وہ نہیں ہوگا۔اور بہانہ یہ کیا ہے کہ اس کی ٹیکنیک ابھی زیادہ اعلیٰ درجے کی نہیں ہے۔ہم انتظار کرتے ہیں، جب وہ پوری طرح Develop ہو جائے گی تو پھر یہ تجربہ کریں گے۔اس کپڑے پر حضرت مسیح کی تصویر بھی آگئی ہے۔حضرت مسیح کے چہرے پر بھی زخم تھے۔آپ اپنے زمانہ کے بڑے مظلوم انسان تھے۔آپ کے سارے جسم پر مرہم لگانی پڑی تھی اور اس کی وجہ سے اس کپڑے پر آپ کے نقوش نیگیٹیو کی شکل میں آگئے ہیں۔چنانچہ اب لوگوں نے پہلی دفعہ حضرت مسیح کی اصل شکل دیکھی ہے۔یونانی چرچ اور اٹالین چرچ نے دو مختلف شکلیں بنائی ہوئی تھیں۔اور وہ دونوں غلط ثابت ہوئی ہیں۔بہر حال انہوں نے یہ اعلان کیا ہے کہ اکتوبر میں تحقیق ہو رہی ہے۔معلوم ہوتا ہے کہ کسی طرف سے ان پر دباؤ پڑا ہے کہ جماعت احمد یہ اتنا شور مچا رہی ہے اور تم نے ان کو ایک اور ہتھیار دے دیا ہے کہ تم 507