تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 500
خطبہ جمعہ فرمودہ 13 اکتوبر 1978ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم مئی یا یکم جون کی تاریخ تھی۔اور وہ ریلیز ہمارے مشن کو بھی بھجوادی۔میں نے اس کا جواب تیار کیا۔کا نفرنس میں، میں نے بھی ایک چھوٹا سا مضمون پڑھا تھا۔اپنے مضمون کے بعد میں نے ان کی ریلیز پڑھ کرسنوادی اور پھر اس کا جواب خود میں نے پڑھ کر سنایا۔ایک تو ان کا خط تھا اور اس کے نیچے ان کی ریلیز تھی۔وہ دو علیحدہ علیحدہ کاغذوں پر تھے۔اور یہی دستور ہے۔خط میں لکھا تھا کہ ہم Open Dialogue کرنا چاہتے ہیں۔یعنی کھلی بات چیت ہو۔ہر ایک کو پتا ہو کہ کیا تبادلہ خیال ہوا ہے؟ اور اسی خطہ کے اندر کے حصے میں تھا کہ Unpublicised Dialogue ہونی چاہیے۔یعنی ایسا تبادلہ خیال ، جس کی اشاعت نہ ہو۔Open اور Unpublicised تو ویسے ہی متضاد چیزیں ہو گئیں۔میں نے اپنے جواب میں کہا تھا کہ یہ تو ساری دنیا کے ساتھ تعلق رکھنے والا معاملہ ہے، اس کی اشاعت ہونی چاہیے۔اور صرف انگلستان میں ہی کیوں؟ میں نے دنیا کے مختلف حصوں کے نام لے کر کہا کہ ہم ہر جگہ تبادلۂ خیالات کرنے کو تیار ہیں۔اور صرف انگلستان کی کونسل آف چرچز سے ہی کیوں؟ ہم کیتھو کس سے بھی تبادلۂ خیال کرنے کو تیار ہیں۔دنیا کو پتا لگنا چاہیے کہ وہ عقائد، جو غلط طور پر حضرت مسیح علیہ السلام کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں، ان کی حقیقت کیا ہے؟ اور وہ واقعات، جو حضرت مسیح علیہ السلام کی زندگی کی طرف منسوب کئے جاتے ہیں، ان کی حقیقت کیا ہے؟ میں نے اس کا وہاں اعلان کیا اور یہ اخباروں میں بھی آ گیا۔اور پھر انہی صاحب کو، جن کے دستخط سے کونسل آف چرچز کی طرف سے دعوت نامہ ملا تھا ، وہاں کے مشنری انچارج عزیز بشیر رفیق صاحب کی طرف سے خط گیا کہ ہمارے امام نے آپ کا دعوت نامہ قبول کر لیا ہے اور وہ اس قسم کی بحث یا تبادلہ خیال کا انتظام کریں گے۔لیکن بڑ المبا عرصہ گزر گیا، اس کا کوئی جواب نہیں آیا۔کانفرنس کے آخری دن 04 جون کو میں نے یہ اعلان کیا تھا۔پھر ان کو ایک یاد دہانی کروائی گئی۔اور اس یاد دہانی کا جواب دس پندرہ دن کے بعد ایک اور دستخط سے یہ آیا کہ ان صاحب نے ، جن کے دستخط سے دعوت نامہ آیا تھا ، مجھے یہ کہا ہے کہ میں ان کی طرف سے آپ کو یہ جواب لکھ دوں کہ چونکہ انہیں اسلام کے متعلق کچھ بھی معلوم نہیں، اس لئے آپ نے جو پوائنٹس، جو نکات اٹھائے ہیں، ان کے متعلق جب تک وہ ان پادریوں سے مشورہ نہ کر لیں، جو اسلام کے متعلق معلومات رکھتے ہیں، اس وقت تک وہ جواب نہیں ے سکتے۔ان سے مشورہ کرنے کے بعد آپ کو جواب دیں گے۔دے اللہ تعالیٰ کے فضل سے ساری دنیا میں جماعت پھیلی ہوئی ہے۔ساری دنیا میں ہمارے جو مبلغ ہیں، انہیں میں نے لکھا کہ چونکہ دعوت کے جواب میں، میں نے کیتھولکس کو بھی شامل کیا ہے، اس لئے 500