تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 499 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 499

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 13 اکتوبر 1978ء ساری دنیا کی ہدایت کی ذمہ داری جماعت احمدیہ کے کندھوں پر ڈالی گئی ہے وو خطبہ جمعہ فرمودہ 13اکتوبر 1978ء اپنی خلافت کے زمانہ میں سب سے لمبے عرصہ تک غیر حاضر رہنے کے بعد آج میں پھر آپ میں کھڑا ہوں اور خطبہ دے رہا ہوں اور بہت خوش ہوں۔اللہ تعالیٰ نے وہاں بھی فضل کیا اور اللہ تعالیٰ یہاں بھی بڑے فضل کرتا ہے۔" میرے اس دورے کے دو حصے ہیں۔ایک کا تعلق تو اس کا نفرنس کے ساتھ ہے، جو وہاں ہوئی اور جس کا عنوان تھا کہ حضرت مسیح علیہ السلام صلیبی موت سے بچائے گئے تھے۔اور دوسرا حصہ وہ ہے، جو میں نے بعد میں یورپ کا دورہ کیا اور اسلام کی تعلیم ان لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی۔یہ جو کا نفرنس ہوئی، اس میں یہ انتظام بھی کیا گیا تھا کہ بولنے والی 16mm Movie لی جائے۔بعد میں اسے Super 8mm بنایا، جو یہاں بھی دکھائی جاسکتی ہے۔وہ تیار ہوگئی ہے اور یہاں پہنچ جائے گی۔وہاں تو میں نے دیکھی ہے، اچھی خاصی ہے۔آپ بھی اسے دیکھ لیں گے۔2,3,4 جون کو یہ کا نفرنس تھی اور اس سے پہلے انگلستان کے اخبارات نے بھی اور یورپ کے بعض اخبارات نے بھی بہت کچھ لکھا۔پھر جلسہ سالانہ کے موقع پر یہاں جو صحافی آئے ہوئے تھے، انہوں نے ڈیلی ٹیلیگراف میں پانچ ، چھ صفحے کا ایک نوٹ دیا۔اور یہ اخبار دس لاکھ سے بھی زیادہ تعداد میں چھپتا ہے۔مجھے صحیح یاد نہیں ممکن ہے کہ پندرہ یا میں لاکھ چھپتا ہو۔لیکن بہر حال دس لاکھ سے زیادہ چھپتا ہے۔جیسا کہ ان کی عادت ہے، انہوں نے اس میں کچھ اپنی بھی چلائی لیکن ہماری بھی بہت سی باتیں وہ لکھ گئے ہیں۔غرض اس رنگ کا پراپیگنڈا اور اشاعت وہاں ہوئی کہ انگلستان کے چرچ کو کچھ پریشانی سی لاحق ہوگئی۔چنانچہ انہوں نے کانفرنس سے قریباً دس دن پہلے اپنی طرف سے ایک ریلیز (Release)، ایک خبر اخبارات کو بھجوائی اور اس کے نیچے یہ نوٹ دیا کہ اسے فلاں تاریخ سے پہلے شائع نہ کیا جائے۔غالباً 30 499