تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 488
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء حضور نے فرمایا:۔لندن کا نفرنس گو خدا تعالیٰ کے فضل سے بخیر وخوبی اختتام پذیر ہو چکی ہے۔لیکن اس کے متعلق یہ یادرکھنا چاہیے کہ یہ آخری قدم نہیں ہے۔بلکہ غلبہ اسلام کے لئے ہم نے جو سینکڑوں قدم اٹھانے ہیں، ان میں سے یہ ایک قدم ہے۔اسلام کی ترقی کے لئے خدا تعالیٰ اپنے فضل سے سامان پیدا کر رہا ہے۔اور غلبہ اسلام کی حرکت میں دن بدن شدت پیدا ہو رہی ہے۔اس لئے ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم خدا کی راہ میں قربانیاں دیتے چلے جائیں۔فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا جہاں یہ وعدہ ہے کہ وہ آخری زمانہ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عظیم حسن و احسان کے نتیجہ میں دنیا کی خوشحالی کے سامان پیدا کرے گا، وہاں خدا کا یہ وعدہ بھی ہے کہ جو آدمی خدا کی راہ میں غلبہ اسلام کی مہم کو تیز سے تیز تر کرنے کے لئے بے لوث قربانیاں دے گا، اسے جزا بھی غیر معمولی طور پر زیادہ ملے گی۔حضور نے فرمایا:۔تاریخ احمدیت کے کئی باب اور سینکڑوں اوراق جماعت احمدیہ کی قربانیوں سے رنگین ہیں۔اللہ تعالیٰ کی طرف سے جماعت پر جب بھی امتحان اور آزمائش کا وقت آیا، اللہ تعالیٰ نے جماعت کو اس پر پورا اترنے کی توفیق عطا فرمائی۔اور پہلے سے بڑھ کر فضلوں سے نوازا۔پس خدا تعالیٰ کی راہ میں بے لوث قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جاتیں اور نہ خدا کے خزانے کبھی خالی ہوتے ہیں۔وہ دینے پر آتا ہے تو بے حساب دیتا ہے۔ضمناً مغربی افریقہ کے ہسپتالوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ نصرت جہاں سکیم کے ماتحت فی ڈاکٹر پانچ سو پونڈ دے کر بھجوایا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ تم نے خدمت کرنی ہے، اس لئے اگر مکان نہیں ملتا تو نہ سہی، تم گھاس پھوس کے چھپر ڈال کر کام شروع کر دو۔اللہ تعالیٰ نے اس کام میں برکت ڈالی۔ڈاکٹروں کے ہاتھ میں غیر معمولی شفا بخشی۔یہاں تک کہ احمدی ڈاکٹروں کے ذریعے بعض لاعلاج مریضوں کو صحت ملی۔جس سے ہمارے ہسپتال زبان زد عام و خاص اور آمدنی کا ایک بہت بڑا ذریعہ بن گئے۔انہی ہسپتالوں میں نیچی من غانا کا احمدیہ کلینک بھی ہے، جس کے 488