تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 489
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرموده دوران دورو یورپ 1978ء متعلق وہاں کی جماعت کا یہ خیال تھا کہ وہاں ہسپتال نہ کھولا جائے۔کیونکہ ٹیچی من میں عیسائیوں کا ایک بہت پرانا ہسپتال ہے، جس میں یورپین کوالیفائڈ ڈاکٹر ہیں۔ان کے مقابلہ میں ہمارے ہسپتال کی کامیابی مخدوش ہے۔لیکن میں نے ان سے یہ کہا کہ احمدی کا قدم آگے بڑھا کرتا ہے، پیچھے نہیں ہوتا۔اس لئے یہ ہسپتال تو یہاں ضرور بنے گا۔چنانچہ وہ ہسپتال بنا، جسے شروع میں چلانے کے لئے بڑی تگ و دو کرنی پڑی۔پھر خدا کے فضل سے اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا اور ترقی کرتے کرتے اب اس کی یہ حالت ہے کہ ایک ماہ کی خالص آمد لاکھوں روپے تک جا پہنچی ہے۔فالحمد للہ علی ذلک۔23 جولائی، لندن مطبوعه روزنامه الفضل 05 جولائی 1978 ء ) احباب کو دعا کی تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔در صبح یورپ کے بعض ملکوں کے دورہ پر روانگی ہے۔اللہ تعالیٰ اس دورے کو خیر و برکت کا موجب بنائے۔اس سفر میں ایک تو اپنے مشنوں کا دورہ کرنا ہے۔اور جن ملکوں میں ابھی تک مشن قائم نہیں ہو سکے، وہاں تبلیغی مراکز کے قیام کا جائزہ لینا ہے اور مساجد کے واسطے زمین حاصل کرنے کے لئے کوشش کرنی ہے۔صد سالہ جوبلی منصوبہ کے ماتحت یورپ کے باقی ملکوں میں بھی اسلام کی تبلیغ کی مہم کو تیز سے تیز تر کرنے کے لئے مراکز کا قیام ضروری ہے۔اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کی تعداد میں اور کام میں پھیلاؤ پیدا کر رہا ہے۔کسی زمانے میں ایک ہزار کی تعداد میں کتاب شائع کرنا مشکل تھا۔اب خدا تعالیٰ کے فضل۔لاکھوں کی تعداد میں کتابیں شائع ہو رہی ہیں۔اللہ تعالیٰ جماعت کے نفوس میں بھی برکت ڈالتا ہے اور اموال میں بھی برکت ڈالتا ہے۔حضور نے فرمایا:۔دوست دعا کریں، اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے خیریت سے رکھے اور اس سفر کو ہر لحاظ سے خیر و برکت کا موجب بنائے۔یہاں بھی اور دوسرے ملکوں میں بھی احباب جماعت خدا تعالی کی پناہ میں رہیں اور الہی فضلوں اور برکتوں کے مور ٹھہریں۔اللہ تعالیٰ یورپ کے باقی ملکوں میں بھی تبلیغ اسلام کی راہیں کھل دے اور اسلامی مراکز اور مساجد کے قیام میں روکیں دور کر دے۔قرآن کریم کے تراجم کا کام خصوصاً فرانسیسی زبان میں ترجمہ قرآن کریم جلد شائع کرنے کے سامان پیدا ہوں۔انگریزی کے بعد فرانسیسی ترجمہ کی ضرورت کو بعض اسلامی اور افریقی ملکوں میں بہت زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔489