تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 486
ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء فرمایا:۔تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ” ہمارے ملک میں سموسے بنانے یا پیسے بنانے کا رواج ہے۔اگر دوست یہاں یہ کام شروع کریں تو ہوٹلوں میں کام کرنے کی نسبت ایک تو یہ کام زیادہ عزت والا ہے، دوسرے بہت زیادہ منفعت بخش بھی ہے۔اس لئے کمائی کی اچھی سے اچھی ترکیبیں اور ہنر سیکھنے کی طرف زیادہ توجہ دیا کرو“۔مجلس نصرت جہاں کے زیر انتظام کام کرنے والے ہسپتالوں اور سکولوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔یہ خدا تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ہمارے ڈاکٹروں کے ہاتھ میں ایسی شفا رکھ دی اور احمدی اساتذہ کی زبان میں تاثیر اور کام میں برکت ڈال دی کہ وہاں کے لوگ ہمارے ہسپتالوں اور سکولوں کی کارکردگی سے بہت متاثر ہیں۔فرمایا:۔یہ مقبولیت میرے اور آپ کے اختیار میں نہیں۔یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔جس پر اس کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے ، کم ہے“۔31 مئی، لندن ( مطبوعه روزنامه الفضل 05 جون 1978ء) حضرت خلیفة المسیح الثالث کے پریس انٹرویو کی رپورٹ لندن کے اخبار میں شائع ہوئی اس کا اردو تر جمہ درج ذیل ہے۔خليفة المسيح نے مزید فرمایا کہ ہم روئے زمین کی تمام قوموں اور ان کے جملہ افراد تک اسلام کا نور پہنچا کر انہیں اس سے منور کرنا چاہتے ہیں۔اسی لئے ہم نے ایک عظیم تبلیغی مہم کا آغاز کر رکھا ہے۔یہ کانفرنس بھی اسی عظیم ہم اور منصوبہ کا ایک حصہ ہے۔سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے آپ نے مزید فرمایا۔ہم نے تمام مغربی یورپ، برطانیہ، فرانس، سپین، اٹلی ، ناروے، سویڈن اور ڈنمارک میں تبلیغی مراکز قائم کر رہے ہیں۔اسی طرح شمالی امریکہ اور جنوبی امریکہ ہر دو میں بھی ہماری طرف سے تبلیغی مراکز کے قیام کا سلسلہ جاری ہے۔چنانچہ اس عظیم منصوبے کے نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ہم یورپ میں کئی مسجد میں تعمیر کر چکے ہیں۔پچھلے دنوں سویڈن کے شہر گوٹن برگ میں، جس مسجد کا افتتاح عمل میں آیا تھا، اس کے اخراجات برطانیہ کے احمدیوں نے اپنے چندوں میں سے ادا کئے تھے۔ہم نے دنیا کے وسیع علاقوں میں اخبارات اور رسائل جاری کرنے کے علاوہ طبی مراکز ، 486