تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 485 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 485

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرموده دوران دورہ یورپ 1978ء اللہ تعالیٰ نے احمدیت کا ملک ملک میں بیج پھینکا ہوا ہے ارشادات فرمودہ دوران دورہ یورپ 1978ء 10 مئی، فرینکفورٹ اب حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کے ساتھ اسلام کی نشاۃ ثانیہ کا زمانہ شروع ہو چکا ہے۔اسلام کے عالمگیر غلبہ کے دن قریب ہیں۔ہمارا یہ فرض ہے کہ ہم اپنا نمونہ ایسا عمدہ بنالیں کہ جس سے ایک تو ہماری عاقبت سنور جائے اور دوسرے یہ کہ اسلام سے دنیا متعارف ہو جائے۔اس پر کچھ زیادہ خرچ بھی نہیں آتا۔پس گندی عادتوں سے بچنے کی ضرورت ہے۔فرمایا:۔خدا تعالیٰ نے دنیا کی ہر چیز کو انسان کی خدمت کے لئے پیدا کیا ہے۔اب یہ انسان کا کام ہے کہ وہ اپنی فطری استعدادوں کی صحیح نشو ونما کر کے نیکی کی راہ اختیار کرے یا اپنی فطرت کے خلاف کام کر کے گناہگار ٹھہرے۔فرمایا:۔” میں یہاں کے ہر احمدی کو یہ نصیحت کرتا ہوں کہ وہ اسلام کا ایک مثالی نمونہ بننے کی کوشش کرے۔اسی میں اس کی اپنی بھلائی اور اسلام کی ترقی کا راز مضمر ہے“۔14 مئی، فرینکفورٹ دو مطبوعه روزنامه الفضل 29 مئی 1978ء) تم نے یہاں بہت سے ایسے کام سیکھ لئے ہیں کہ اپنے ملک میں تم سوچ بھی نہیں سکتے تھے۔اسی لئے حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا تھا کہ وقار عمل کیا کرو۔کسی کام میں عار نہیں محسوس کرنا چاہئے۔ہر کام، عزت کا کام ہے۔اس لیے ہوٹلوں کی میزیں سجانا ، آلو کا شنا، برتن دھونا، کھانا کھلانا وغیرہ برا کام نہیں۔اس میں کوئی بے عزتی نہیں ہے۔ہر کام عزت والا ہے۔کسی کام میں بے عزتی تب ہوتی ہے، جب اس میں بد دیانتی آجائے۔اس لئے ہر کام دیانت داری سے کرنا چاہیے۔485