تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 475
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرمودہ 09 جون 1978ء ہے۔پھر نشانوں کی دنیا میں جس طرح حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کو ان کے دشمنوں نے صلیب پر لڑ کا کر ماردینا چاہا لیکن وہ ناکام ہوئے ، اسی طرح محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے والے اس مسیح کے خلاف بھی عیسائی دنیا نے سازشیں کیں کہ کسی طرح وہ پھانسی چڑھ جائیں۔چنانچہ آپ کے خلاف مقدمے بنائے گئے ، ہر قسم کی جھوٹی گواہیاں پیش کی گئیں، حکومت عیسائیوں کی تھی ، گواہیاں عیسائیوں کی تھیں، ان گواہیوں کو مضبوط کرنے والی کچھ اور گواہیاں بھی تھیں، حالات سازگار نہیں تھے لیکن خدا اپنے وعدوں کا سچا ہے، جیسا کہ اس نے کہا تھا، ویساہی اس نے کر دکھایا کہ لوگ تیرے ساتھ نہیں ہوں گے لیکن میں تیرے ساتھ کھڑا ہوں گا اور تجھے دشمنوں کی ہر بد تد بیر سے بچاؤں گا۔اب یہ جوڈوئی کا واقعہ ہے یا جو علمی لحاظ سے عیسائیوں کے ساتھ ہندوستان میں مناظرہ ہوا تھا اور اس سے اسلام کی برتری ثابت ہوئی، یہ تو اسلام کی نشاۃ ثانیہ سے تعلق رکھتی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے پہلے ہر صدی میں اسلام کے حق میں اسلام کے دشمنوں کے ساتھ بحث کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے وقت وقت کے اولیاء کو اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر فدا ہونے والے اور آپ کے جاں نثاروں کو روحانی علوم سکھائے اور انہوں نے مخالف اسلام طاقتوں کا علمی میدان میں مقابلہ کیا۔انہوں نے مخالف اسلام طاقتوں کا مقابلہ کیا آسمانی نشانوں میں، دعاؤں کی قبولیت میں۔انہوں نے بڑے نشان دکھائے۔انسانی تاریخ ان واقعات سے بھری پڑی ہے۔کچھ نشان انسان نے یادر کھے اور کچھ کو انسان بھول گیا۔یہ تو درست ہے لیکن اس میں شک نہیں کہ انسانی تاریخ معمور ہے، اس قسم کے علمی نشانوں سے اور آسمانی نشانوں سے اور ان نشانوں سے بھی جن کو ہم قبولیت دعا کا نشان کہتے ہیں۔پس ایک مسلسل حرکت ہے، جس میں ضعف تو آیا لیکن وہ حرکت بند نہیں ہوئی۔جو اسلام کو غالب کرنے کے لئے پہلے دن سے شروع ہو چکی تھی اور یہ جاری رہی۔یہاں تک کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ آ گیا۔آپ کی زندگی ایک عظیم مجاہد اسلام کی زندگی ہے۔آپ کا جو عمل تھا، وہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک عظیم روحانی فرزند اور آپ کے ایک عظیم محبوب کا عمل تھا۔خدا تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت اور جلال کو قائم کرنے کے لئے آپ کو جو نشانات دیئے ، وہ ہر میدان میں عظیم تھے لیکن وہ پہلی جو حرکت تھی اور تحریک جاری ہوئی تھی ، اسلام کے غلبہ کے لئے اور جس کے اثرات آگے سے آگے بڑھتے چلے جارہے تھے، ان سے وہ کئی ہوئی نہیں تھی۔بلکہ اسی جدو جہد کے تسلسل میں تھی ، جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک سے شروع ہوئی تھی۔475