تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 447 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 447

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء اب تو یہ ہے کہ مثلاً پولینڈ کی Demand آئی تو مجھے پریشانی ہوئی کہ میں پولش زبان میں قرآن کریم کے ترجمے کا کام کس کو دے دوں؟ ابھی تک پریشانی ہے کہ اس کی جائز اور صحیح ضرورت ہے۔بڑا اچھا خدا نے موقع دیا ہے۔اشتراکی علاقوں کے اندر قرآن کریم کی ایسی تفسیر ، جو Rational یعنی عقل کے اصول پر ہے، جو انسانی عقل کو تسلی دینے والی اور انسانی فراست کی پیاس کو بجھانے والی ہے، اس سے متعارف کروا سکیں تو بڑا اچھا موقع خدا نے ہمارے لئے میسر فرمایا ہے۔دعا کریں، اللہ تعالیٰ ہمیں تو فیق دے کہ ہم اس سے فائدہ اٹھا سکیں“۔22 تجویز نمبر ایک کی شق نمبر 2 یہ ہے کہ شاہدین کو فراغت سے قبل گریجوایٹ یا کم از کم ایف اے ضرور کروایا جائے۔یہ به تجویز مہم ہے۔فراغت سے قبل کا مطلب ہے کہ شاہد بنانے سے پہلے۔یہ یا تو شروع میں ہو سکتا ہے کہ ہم کہیں کہ بی اے یا ایف اے پاس طالب علم داخل کئے جائیں۔اور یا یہ ہے کہ تین سال ان کو جامعہ کی پڑھائی کروانے کے بعد ہم ان کو کہیں کہ چار سال تم جا کر بی اے کرو اور پچھلا بھی بھول جاؤ۔تو وہ ٹھیک نہیں۔اگر ہم پہلے کروا ئیں تو وہ ہم اب بھی لیتے ہیں۔آپ بی اے والے بچے دیں۔بعض بی اے پاس داخل ہوتے ہیں۔لیکن جیسا کہ ابھی بتایا گیا ہے کہ 60 کی گنجائش تھی اور ہر سال ہوتی ہے اور 37 آئے۔ان 37 کو بھی میں نے کم کر دیا۔یہ اب آپ کی ہمت پر منحصر ہے کہ کم کروائیں یا نہ کروا ئیں۔چار، پانچ تھرڈ ڈویژن کے لڑکے جامعہ میں آئے، میں نے ان کو کہا کہ یہ تم نے کیسے لے لئے ؟ جو تھرڈ ڈویژن کا لڑکا ہے، اسے آپ خدا تعالیٰ کی جھولی میں ڈالتے ہیں۔میرے نزدیک تو فرسٹ ڈویژن سے نیچے لڑکے لینے ہی نہیں چاہیئں۔لیکن چونکہ موجودہ حالات میں پھر ہماری ضرورت بہت کم پوری ہوتی ہے، اس لئے ہم بامر مجبوری سیکنڈ ڈویژن والے کو لے سکتے ہیں۔لیکن تھرڈ ڈویژن والے کو نہیں لے سکتے۔اس واسطے میں نے ہدایت دی ہے کہ تھرڈ ڈویژن کا لڑکا اصول نہیں لیا جائے گا۔لیکن انسان کی بنائی ہوئی ہر چیز میں استثناء ہوتا ہے، اس واسطے تھرڈ ڈویژن کا اگر کوئی لڑکا لینا ہے تو وہ میری خاص اجازت سے لیا جائے گا۔مثلاً میں نے بڑا لمبا عرصہ ٹی آئی کالج کا پرنسپل رہا ہوں۔شاید یہاں بھی ایک طالب علم بیٹھا ہوا ہے۔ایسے طالب علم بھی میرے پاس کالج آئے ہیں، جب میں پرنسپل تھا کہ جنہوں نے ایف ایس سی میں تھرڈ ڈویژن ، بی ایس سی میں سیکنڈ ڈویژن اور ایم ایس سی میں فرسٹ ڈویزن لی۔تو کچھ ایسے دماغ بھی ہیں۔لیکن انسان چونکہ خود 447