تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 446 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 446

ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک جلد پنجم کہ خدا تعالیٰ نے پیش گوئی فرمائی تھی اور جس کی تفسیر خودمحمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ارشادات میں فر ہے اور ہمارے مفسرین بھی بیان کرتے آئے ہیں کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلَّه کا زمانہ مہدی علیہ اسلام کا زمانہ ہے۔تو یہ انقلاب ہے اور انقلابی تبدیلیاں ہیں۔یعنی ایسی تبدیلیاں کہ انسان کی عقل حیران ہو جاتی ہے۔رشین انقلاب کی مثال لے لو، روسی انقلاب تھا تو انقلاب لیکن وہ عظمت جو محمد رسول اللہ صلی اللہ وسلم کے انقلاب میں ہے، وہ تو ہمیں کسی اور انقلاب میں نظر نہیں آتی۔پتہ نہیں، روسی انقلاب میں کتنے ہزار شاید لاکھوں آدمی قتل کر دئیے گئے۔جن کا اس انقلاب پر اثر ہی کوئی نہیں تھا۔یا اگر اثر تھا تو وہ آپس میں گتھم گتھا ہو رہے تھے۔چین کا انقلاب تازہ ہے، اس میں بھی یہی حال ہے۔یعنی یہ کہ دل بدل دیئے جائیں اور زندگی میں انقلاب عظیم بپا ہو جائے اور وحشی کو باخدا انسان بنادیا جائے اور ایک ایسی امت تیار ہو جائے ، جس کے متعلق واقعہ میں اور حقیقتا کہا جا سکے کہ خَيْرَ أُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ بنی نوع انسان کی بھلائی اور خیر خواہی اور خدمت کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے۔اور وہ امت پیدا ہو گئی ہو۔یہ انقلاب اپنی عظمت کے ساتھ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیشگوئیوں کے مطابق اس زمانہ میں بپا ہورہا ہے۔اور اس کے لئے جہاں اور ہتھیاروں کی ضرورت ہے، یعنی روحانی، اخلاقی اور علمی ہتھیاروں کی ضرورت ہے، وہاں علمی میدان میں جماعت کے معیار کو بلند کرنے کی بھی ضرورت ہے۔پس جہاں تک جذبے کا تعلق ہے، ویسے تو یہ تجویز رد ہو گئی تھی۔لیکن میں نے ہی بعد میں رکھوائی تھی۔میں نے کہا تھا کہ پیش کر دیں کیونکہ ویسے الفاظ کے لحاظ سے تو شروع میں ہی رد کرنے کے قابل تھی۔لیکن جو اس کے پیچھے جذبہ اور ضرورت ہے، اس کا تقاضا تھا کہ اسے مجلس مشاورت میں پیش کر دیا جائے۔اس واسطے اس تجویز کو کلیہ اپنی ظاہری شکل اور اپنی روح کے ساتھ تو رد کیا ہی نہیں جاسکتا۔ظاہری شکل میں رد کیا جاسکتا ہے۔وہ میں رد کرتا ہوں۔لیکن جو اس کی روح ہے ، وہ اس قابل ہے کہ جن کے ذہن میں پہلے یہ تجویز آئی اور جنہوں نے پیش کی ہے، ان کے ہم ممنون ہیں۔اور اس طرف ہماری انتظامیہ صدر احمدیہ تعلیم القرآن اور اصلاح و ارشاد اور تعلیم اور چار آدمی ساتھ اور ملائیں، ان کی ایک مستقل کمیٹی میں بنادیتا ہوں، یہ اس تجویز پر غور کریں اور مجھ سے مشورہ کریں اور اس کی کوئی صورت نکالیں۔446